کمپیوٹر و دیگر ڈیوائسز سے حذف شدہ ڈیٹا ریکور کرنے کے لیے بہترین اور مفت پروگرام

عموماً جب ہم کوئی فائل ڈیلیٹ کرتے ہیں تو وہ ری سائیکل بِن میں چلی جاتی ہے جہاں سے ہم اسے باآسانی ریکور کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر فائلز ری سائیکل بن کو بائے پاس کر جائیں یا ہم ری سائیکل بِن خالی کر دیں تو انھیں واپس حاصل کرنا ذرا مشکل ہو جاتا ہے۔
اگر کبھی آپ کے ساتھ یہ حادثہ ہو چکا ہے یا نہیں ہر صورت میں آپ کے پاس ایک ڈیٹا ریکوری پروگرام موجود ہونا چاہیے۔ اس حوالے سے کئی پروگرامز آپ کو انٹرنیٹ پر ملیں گے، اگر آپ ایک قابلِ بھروسا اور مفت پروگرام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو EaseUS کا مشورہ دیں گے۔
’’ایز اس ڈیٹا ریکوری وزارڈ‘‘ (EaseUS Data Recovery Wizard) کا تازہ ترین ورژن 10.5 حذف شدہ فائلز ڈھونڈ کر انھیں ریکور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ صرف ہارڈ ڈسک تک محدود نہیں بلکہ یو ایس بی فلیش ڈرائیو، میموری کارڈ، ڈیجیٹل کیمرہ، موبائل فون اور ایم پی تھری پلیئر سے بھی ڈیلیٹ کی گئی فائلوں کو ریکور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کا مفت دستیاب ورژن دو جی بی تک کا ڈیٹا ریکور کرتا ہے۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ پروگرام کن کن صورتوں میں آپ کی مدد کر سکتا ہے:
:1 حذف شدہ فائلوں کو واپس کرنا
:2 غلطی سے ڈرائیو فارمیٹ ہونے کی صورت میں ڈیٹا واپس حاصل کرنا
:3 ہارڈ ڈسک کو نقصان پہنچنے کی صورت میں ڈیٹا کو ضائع ہونے سے بچانا
:4 وائرس کے حملے کی وجہ سے ڈیٹا کو ضائع ہونے سے بچانا
:5 آپریٹنگ سسٹم کے خراب ہو جانے کی وجہ سے ڈیٹا بچانا
:6 پارٹیشن کے خراب ہو جانے کی صورت میں ڈیٹا واپس حاصل کرنا
ان تمام خطرناک صورتوں میں جب آپ کے قیمتی ڈیٹا کے ضائع ہونے کا خدشہ ہو یہ پروگرام آپ کی مدد کرتے ہوئے آپ کے ڈیٹا کو واپس حاصل کر سکتا ہے۔

یہ پروگرام بلاشبہ بہترین recovery softwareاور free data recovery software کہلانے کا مستحق ہے۔

EaseUS hard drive recovery tool with User Guide 1

اس پروگرام کو استعمال کرنا بھی بے حد آسان ہے۔ اسے چلائیں اور منتخب کریں کہ آپ کس ذریعے سے ڈیٹا ریکور کرنا چاہتے ہیں مثلاً ڈیلیٹ کی گئی فائلز، مکمل یا پارٹیشن ریکوری۔

اس کے بعد اسکیننگ کا عمل شروع کر دیں:

EaseUS hard drive recovery tool with User Guide 2

اس کے بعد منتخب کریں کہ ڈیٹا کمپیوٹر سے ریکور کرنا ہے یا ڈرائیو سے:

EaseUS hard drive recovery tool with User Guide 3

اگر آپ کا مطلوبہ حذف شدہ ڈیٹا ریکوری کے عمل میں دکھائی نہ دے تو ڈیپ اسکین کا آپشن استعمال کریں:

EaseUS hard drive recovery tool with User Guide 4

اسکین کے بعد آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کون کون سا ڈیٹا ریکور کیا جا سکتا ہے۔

EaseUS hard drive recovery tool with User Guide 5

اس کے بعد منتخب کریں کہ ریکور شدہ ڈیٹا کو کہاں محفوظ کیا جائے:

EaseUS hard drive recovery tool with User Guide 5

EaseUS Data Recovery Wizard ونڈوز کے علاوہ میک سسٹم کے لیے بھی دستیاب ہے۔

مفت ڈاؤن لوڈ کریں
http://www.easeus.com/datarecoverywizard/free-data-recovery-software.htm

Comments are closed.