سوشل میڈیا سے پیسے کمائیں

سوشل میڈیا کی بات کی جائے تو اس وقت اس حوالے سے سب سے بڑی اور امیر ترین ویب سائٹ فیس بک ہے۔ فیس بک آپ کے مواد سے تو اچھی خاصی کمائی کرتی ہے لیکن آپ کو اس میں سے کچھ نہیں ملتا۔ اکثر لوگ تو انتہائی عرق ریزی سے تحریریں لکھتے ہیں، گرافکس ڈیزائن کرتے ہیں ، کامکس بناتے ہیں،

کھانوں کی ترکیبیں لکھتے ہیں، فیشن ڈیزائننگ کے مشورے دیتے ہیں اور کئی حوالوں سے دلچسپ وڈیوز بھی تیار کر کے فیس بک پر اپ لوڈ کرتے ہیں لیکن اس کے بدلے انھیں صرف شہرت ہی ملتی ہے، اس سے آمدنی انتہائی کٹھن مرحلہ ہے۔ اگر تو آپ کا کام بہت ہی اچھا ہے اور آپ کے پیج پر لاکھوں مداح موجود ہیں تو شاید کوئی تشہیری کمپنی آپ پر نظرکرم ڈال دے اور اپنی مصنوعات کی تشہیر آپ کے پیج کے ذریعے کرے اور آپ کو اس کے بدلے رقم ادا کرے لیکن ایسا لاکھوں میں ایک پیج کے ساتھ ہے۔

عام صارفین کے لیے پچھلے دنوں فیس بک نے ایک ٹِپ جار فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا کہ لوگ اپنے پیج پر ٹپ جار کا فیچر استعمال کر سکیں گے۔ اس طرح ان کا پیج دیکھنے والے انھیں چندہ دے سکیں گے۔ جیسے ہوٹلوں میں آپ ٹپ ادا کرتے ہیں بلکہ اُسی طرح فیس بک پیجز بھی ٹپ حاصل کر سکیں گے لیکن یہ فیچر تاحال سامنے نہیں آیا۔

ٹوئٹر کی کمائی کے راز

فیس بک سے کمائی کا طریقہ ضرور موجود ہے لیکن اس کے لیے آپ کے پاس اپنی ویب سائٹ موجود ہونا چاہیے، جس پر آپ فیس بک کے اشتہارات دکھائیں اور بدلے میں پیسے وصول کریں لیکن یہاں بھی فیس بک کی کنجوسی لاجواب ہے۔ فیس بک اشتہارات دِکھانے کی مدد میں گوگل کے مقابلے میں انتہائی کم پیسے دیتی ہے۔ اس کے علاوہ ہر کسی کے پاس اپنی ویب سائٹ بھی موجود نہیں ہوتی اس لیے وہ مفت کا پیج بنانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانا سیکھیں

یہ بھی پڑھیے: آن لائن کمائی کے لیے دس بہترین ایپلی کیشنز

اگر یوٹیوب کو دیکھا جائے تو وہاں کافی عرصے سے لوگ اپنے چینلز کے ذریعے آمدنی حاصل کر رہے ہیں لیکن فیس بک صارفین تاحال کسی ایسے کارآمد فیچر کے انتظار میں ہیں۔ اگر آپ بھی سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتے ہیں اور اسے اپنی آمدن کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے فیس بک کے علاوہ بھی ویب سائٹس کو دیکھنا ہو گا۔ آئیے آپ کو چند ایسی سوشل میڈیا ویب سائٹس کا بتاتے ہیں جن کے ذریعے آمدنی بھی ممکن ہے۔ ان میں سے کسی بھی ویب سائٹ کا رخ کرتے ہوئے یہ بات دل سے نکال دیں کہ وہاں جاتے ہی آپ پر نوٹ برسنا شروع ہو جائیں گے۔ ہر کام کی طرح یہاں بھی محنت بھی درکار ہے۔

فیس بک کیسے کماتا ہے؟

اگر آپ منفرد چیزیں بنا کر یا لکھ کر شیئر نہیں کر سکتے اور صبر سے اپنی محنت کے پھل کا انتظار نہیں کر سکتے تو ہمارا مشورہ یہی ہے کہ ان ویب سائٹس پر اپنا وقت ضائع مت کریں۔ البتہ اگر آپ اس حوالے سے سنجیدہ ہیں اور باقاعدگی سے اس کام کو وقت دے سکتے ہیں تو اِدھر اُدھر اپنی چیزیں پوسٹ کر کے انھیں ضائع مت کریں بلکہ ہماری بتائی سروسز کو استعمال کریں تاکہ آپ کو اپنی محنت کا صلہ بھی مل سکے۔

اس حوالے سے ہم نے پانچ بہترین سروسز کا انتخاب کیا ہے جن کی تفصیل آپ نیچے دیے گئے صفحات کے نمبر پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں:

Comments are closed.