کمپیوٹنگ مئی 2015 کا شمارہ

ماہنامہ کمپیوٹنگ کا مئی 2015ء کا شمارہ شائع ہوگیا ہے اور ملک بھر میں دستیاب ہے۔ کمپیوٹنگ آپ کے شہر میں کہاں دستیاب ہے کی تفصیل اس ربط پر دیکھی جاسکتی ہے۔ کمپیوٹنگ اگر آپ کے علاقے میں دستیاب نہ ہو تو برائے مہربانی اپنے علاقے کے بک سیلرز سے کہیں گے کہ وہ میگزین منگوائیں۔ کسی بھی سلسلے میں مدد کے لیے ہمارے نمبر پر پیر سے جمعہ، دفتری اوقات صبح دس سے شام چار بجے کے دوران رابطہ کریں: 03422507857 سالانہ خریدار Area51 پر لاگ ان کرکے پوسٹیج کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ سالانہ خریدار نہیں ہیں تو اس ربط سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

button-download

اس شمارے میں شامل اہم تحریریں یہ ہیں:

آئی ٹی نیوز

ایک ایسے سافٹ ویئر سسٹم کی تیاری کا منصوبہ جو 100 سال تک کارآمد رہے گا

جدید سافٹ ویئر انتہائی پیچیدہ ہوگئے ہیں۔ لیکن اس پیچیدگی کی وجہ سے ان کی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ہر چند ماہ یا سال بعد سافٹ ویئر کے نئے ورژن جاری ہوتے رہتے ہیں جن میں نت نئی سہولیات اور خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔۔۔۔

60سیکنڈ میں چارج ہونے والی بیٹری

اسمارٹ فون دن بدن جدید سے جدید تر ہوتے جا رہے ہیں۔ نت نئے فیچر متعارف ہو رہے ہیں۔ آج کے اسمارٹ فون اور 10 سال پرانے موبائل میں بس ایک قدر ہی مشترک رہ گئی ہے اور وہ ہے بیٹری۔ پرانے موبائل کے فیچر محدود ہوتے ہیں، اسکرین رنگین بھی نہیں ہوتی۔ اس لیے موبائل کی بیٹری سرپٹ دوڑتی ہی رہتی ہے ۔ آج کل کے اسمارٹ فون جتنے جدید ہوتے جا رہے ہیں اتنی ہی اُن کی بیٹری استعمال کرنے کی بھوک بڑھتی جا رہی ہے۔ وجہ ظاہر ہے کہ بیٹری کی ترقی کے لیے اتنا کام نہیں ہوا جتنا اسمارٹ فون کے لیے ہو رہا ہے۔اس مسئلے کا صرف ایک ہی حل ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کی حامل بیٹری بنائی جائے۔

موبائل فون کو تھری ڈی اسکینر میں بدلنے والی کیمرا چپ تیار

امریکی محققین نے ایک ایسی کیمرا چپ تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس کے ذریعے اسمارٹ فون کو کسی تھری ڈی اسکینر میں بدلا جاسکے گا۔ کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے انجینئرز جنہوں نے اس کیمرا چپ کو تیار کیا ہے، کے مطابق یہ چپ صرف ایک مربع ملی میٹر جتنی بڑی ہے لیکن اس کے باوجود یہ بہت اعلیٰ ریزولوشن کی تھری ڈی اسکینگ کرسکتی ہے۔

ای میل کے جواب میں اوسطاً صرف پانچ الفاظ لکھے جاتے ہیں، ایک تحقیق

محققین نے پایا کہ کسی موضوع پر جب ای میل پیغامات کے ذریعے بات چیت آگے بڑھتی ہے تو جواب ملنے اور بھیجنے کی رفتار میں بتدریج اضافہ ہوتا ہے۔ لیکن جب گفتگو اپنے اختتام کو پہنچنے لگتی ہے تو ای میل کا آخری جواب پہلے کے جوابات کے مقابلے میں تاخیر سے دیا جاتا ہے۔ جوابات دینے یا ملنے میں تاخیر اس بات کی طرف اشارہ سمجھا جاسکتا ہے کہ اب بات چیت اپنے حتمی انجام کو پہنچنے ہی والی ہے۔

ایپل نے سام سنگ سے مدد مانگ لی!

ایپل اور سام سنگ کے بیچ سخت دشمنی اور ایک دوسرے پر درج درجنوں مقدمات کے باوجود کاروباری روابط کبھی ختم نہیں ہوئے۔ماضی میں دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے مگر ان کے درمیان کاروباری روابط کبھی ختم نہیں ہوئے۔

کمپیوٹر بھی فریب ِ نظری کا شکار ہوسکتے ہیں!

دیکھنے کے لئے کمپیوٹر کے پاس آنکھیں ہوتی ہیں نہ سننے کے لئے کان۔ لیکن سائنس دانوں نے کمپیوٹر کو اس قابل بنا دیا ہے کہ وہ دیکھ بھی سکے اور سن بھی سکے۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے کمپیوٹر اب اس قابل ہوچکے ہیں کہ وہ کسی تصویر کو دیکھ کر اس میں موجود چیزوں یا اشخاص کو شناخت کرسکتے ہیں۔ کمپیوٹر کی یہ صلاحیت جسے کمپیوٹر وژن کہا جاتا ہے، انسانوں کے برابر نہ سہی، لیکن اس کے قریب ضرور پہنچ گئی ہے۔

سرچ انجنز کا استعمال کرنے والے خود کو دوسروں سے زیادہ ذہین سمجھتے ہیں

محققین نے خبردار کیا ہے کہ گوگل نے لوگوں کی ایسی نسل تیار کر دی ہے جو اتنی ذہین نہیں جتنا وہ خود کو سمجھتے ہیں۔ ان سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سوالات کے جوابات کے لیے گوگل اور دوسرے سرچ انجنوں پر انحصار ہمارے اپنے علم یعنی کہ ہم کیا جانتے ہیں اور کیا نہیں جانتے کو متاثر کرتا ہے۔ اگر ہم جوابات کو جانتے بھی ہیں مگر انٹرنیٹ کے استعمال سے کنفیوژن کا شکار ہو جاتے ہیں۔جوابات کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال لوگوں کو اتنا ذہین ہونے کا احساس دلاتا ہے جتنا وہ نہیں ہوتے۔

ٹُرو کرپٹ کا آڈٹ، کوئی خرابی دریافت نہ کی جاسکی

TrueCrypt صارفین میں مقبول ایک مفت انکرپشن سافٹ ویئر تھا جس کی ڈیویلپمنٹ گزشتہ سال اچانک بند کردی گئی تھی۔ اس کے بنانے والوں کے مطابق ٹُرو کرپٹ محفوظ نہیں ہے اور اس سے انکرپٹ کئے گئے ڈیٹا کے decrypt ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ اس لئے صارفین کو مشورہ دیا گیا تھا کہ دیگر مفت دستیاب متبادل سافٹ ویئر استعمال کئے جائیں۔

نئی ARM چپ جو عام دستیاب بیٹری پر بھی عشروں تک چل سکے گی

اس پروسیسر کو کچھ ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ کام کرتے دوران صرف 35 مائیکرو ایمپیئر(Amps) فی میگا ہرٹز توانائی خرچ کرتا ہے۔ جب اس پروسیسر کے پاس کچھ کام کرنے کے لئے نہیں ہوتا تو یہ صرف 200 نینو ایمپیئر بجلی خرچ کرتا ہے۔ اس قدر کفایت شعاری کی وجہ سے یہ پروسیسر آج کل دستیاب عام بیٹریوں کے ساتھ کئی عشروں تک کام کرسکتا ہے۔

انٹل کا سب سے چھوٹا کمپیوٹر – کمپیوٹ اِسٹک

کمپیوٹ اِسٹک کے بارے میں پہلے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ مارچ 2015ء میں فروخت کے لئے دستیاب ہوگی مگر ایسا نہ ہوسکا۔ اب انٹل نے ماہ اپریل میں ہی اسے فروخت کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انٹل اور کرے کے درمیان 180 پیٹا فلوپس کی رفتار والے سپر کمپیوٹر کی تیاری کا معاہدہ

سپر کمپیوٹر بنانے کے لئے معروف کمپنی کرے (Cray) اور انٹل کے درمیان 200 ملین ڈالر (تقریباً بیس ارب تیس کروڑ پاکستانی روپے) مالیت کا ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت 180 پیٹا فلوپس کی زبردست رفتار رکھنے والا سپر کمپیوٹر تیار کیا جائے گا۔

فیس بک کا نیا ٹول ، مسینجر ڈاٹ کام

گزشتہ سال فیس بک نے اپنی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت ختم کردی تھی اور صارفین کو مجبور کیا تھا کہ وہ اس مقصد کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ مسینجر ڈاؤن لوڈ کریں۔ اب ایسا لگ رہا ہے کہ شاید فیس بک ایسا ہی کچھ فیس بک کے ویب ورژن کے ساتھ بھی کرنے جارہا ہے۔

موسم کا حال، اب بتائیں گے سافٹ ویئر

لگتا ہے کہ ٹی وی پر موسم کا حال بتانے والے خواتین و حضرات کی چھٹی ہونے والی ہے۔ لندن اور ایڈنبرا کے ماہرین ایک ایسا کمپیوٹر تیار کر رہے ہیں جوموسمیاتی معلومات کا موازنہ کر کے پیش گوئیاں کرے گا۔

فیس بک کے پروجیکٹ انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ کے لئے بھارت میں مشکلات

انٹرنیٹ اب دنیا کی اکثریت آبادی کی پہنچ میں ہے لیکن اب بھی بہت سی جگہیں ایسی ہیں جہاں انٹرنیٹ دستیاب نہیں۔ اور اگر ہے تو بہت مہنگا۔ ایسے علاقوں میں رہنے والے لوگوں تک انٹرنیٹ پہنچانے کےلیے فیس بک اور گوگل جیسی کمپنیاں دن رات کام کر رہی ہیں۔ اس سے اُن کا مقصد آخرت میں ثواب کا حصول نہیں بلکہ اشتہارات دکھانے کےلیے نئے صارفین تلاش کرنا ہے۔

خصوصی مضامین

پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز بل    2015 (امانت علی گوہر)

کیا آپ کی آن لائن آزادی سلب ہونے والی ہے؟ اس مجوزہ بل کے حوالے سے کیا جھوٹ اور کیا سچ بولا جارہا ہے؟

آن لائن کمائی کے لئے 10 بہترین اور مفت فون ایپلی کیشنز    (علمدار حسین)

جی ہاں، آپ موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے کمائی بھی کرسکتے ہیں

کمپیوٹنگ ٹپس

کمپیوٹر کے حوالے سے دلچسپ اور مفید ٹوٹکے

پی سی پر اپنا ذاتی کلاؤڈ سرور بنائیں

ڈراپ باکس، میگا اپ لوڈ اور گوگل ڈرائیو جیسی آپ کی اپنی ذاتی سروس

کمپیوٹر کے لئے پانچ حفاظتی تہیں

کمپیوٹر کو مزید محفوظ بنائیں

تصویر کہاں کھینچی گئی؟ مقام کا پتا لگائیں

تصویر جس مقام پر کھینچی گئی، اس کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔ لیکن کیسے؟

ڈیسک ٹاپ بمقابلہ موبائل پروسیسر

2.5 گیگا ہرٹز کا موبائل پروسیسر کیوں 1 گیگا ہرٹز ڈیسک ٹاپ پروسیسر کا مقابلہ نہیں کرسکتا؟

تصاویر کو متن میں بدلنے کا مفت طریقہ

تصویر کو متن یعنی ٹیکسٹ میں بدلنے کا طریقہ اور وہ بھی مفت۔ کسی سافٹ ویئر کو بھی نصب کرنے کی ضرورت نہیں!

 

3 تبصرے
  1. Zohaib Jahan says

    Jazak.Allah bhai
    Or Eid Mubarak

  2. Yasir Majaz says

    السلام علیکم!

    عید کے موقع پر شمارہ کی مفت دستیابی کی پیشکش ایک قابل تحسین اقدام ہے لیکن media fire جیسی سروس کا استعمال کر کے آپ نے اس شمارہ کا حصول ناممکن بنا دیا ہے۔ یہ سروس اپنے صارفین کو pro سروس خریدنے پر مجبور کرنے کے لئے captcha کی ناقابل عبور دیوار کے سامنے کھڑا کر رہی ہے۔ آپ جب تک مرضی درست حل بتاتے رہئے لیکن captcha ہے کہ حل ہو کے نہیں دیتا۔

    براہ کرم! اگر آپ واقعی اپنی اس پیشکش میں سنجیدہ ہیں تو ڈائون لوڈ کے لئے ڈائریکٹ لنک دیجئے یا پھر کسی بہتر سروس کا استعمال کیجئے۔ مثلاً گوگل ڈاکس، میگا، یا اس جیسی کوئی سروس۔

    جزاکم اللہ خیر

    ۔۔
    یاسر

  3. وعلیکم السلام،
    میڈیا فائر پر ایسی کوئی پابندی نہیں۔ آپ اگر میڈیا فائر پر اکاؤنٹ رکھتے ہیں تو یہ انتہائی آسانی سے ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا۔ بصورت دیگر آپ کو کیپچا بھرنا پڑتا ہے جو کہ چند سیکنڈوں کا کام ہے۔ ڈراپ باکس اور گوگل ڈرائیو دونوں ایک دن میں انتہائی محدود تعداد میں کسی فائل کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ اس فائل کو ہم اپنے سرور پر ہوسٹ نہیں کرنا چاہتے کیوں کہ پچھلی بار جب ہم نے ایک شمارہ پیش کیا تھا تو اسے ایک لاکھ سے بھی زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ فی الحال اتنی بینڈوڈتھ ہمارے پاس نہیں ہے۔

Comments are closed.