اب آرہا ہے گیمنگ اسمارٹ فون

لگتا ہے کہ گیمنگ گیئر بنانے والی امریکی کمپنی ریزر Razer یکم نومبر کو اپنا پہلا سمارٹ فون ریلیز کرنے جا رہی ہے، اگرچہ کمپنی گیمنگ سے متعلق سامان بنانے کے لیے مشہور ہے تاہم اس سے قبل کمپنی گیمنگ کے لیے مخصوص ٹیبلیٹ ریزر ایج پرو Razer Edge Pro ریلیز کر چکی ہے جو کافی کامیاب بھی رہا لہذا اب کمپنی کا موبائل مارکیٹ کی طرف آنا جہاں بہت سوں کے لیے تعجب کی بات ہے وہیں بہت سوں کے لیے یہ عین متوقع ہے خاص طور پر جبکہ اس نئے مبینہ گیمنگ سمارٹ فون کی تصاویر بھی لک ہوگئی ہیں۔

توقع ہے کہ فون ایسے فیچرز سے لیس ہوگا جو گیمنگ کے لیے انتہائی مناسب ہوں گی، لیکس کے مطابق فون کی سکرین 5.7، 16:9 کیو ایچ ڈی ڈسپلے، سنیپ ڈریگن 835 پراسیسر، 8 جی بی ریم، 64 روم، 12 میگا پکسل مین کیمرا اور 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا جبکہ آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ ہوگا، یہ تمام فیچرز اسے گیمنگ کے لیے انتہائی موزوں بناتے ہیں۔

Comments are closed.