مائیکروسافٹ آ گیا کروم بکس کے مقابل

1,593

مائیکروسافٹ ہمیشہ سے طلبہ اور اساتذہ کو ونڈوز کے استعمال کی راغب کرنا چاہتا ہے۔ اس لیے لندن میں ہونے والے سالانہ بیٹ ایجوکیشن شو میں مائیکروسافٹ ایسے ونڈوز 1 اور ونڈوز 10 ایس ڈیوائسز پیش کر رہا ہے جن کی قیمت صرف 189 ڈالرز سے شروع ہو رہی ہے۔

اس وقت مائیکروسافٹ بی بی سی، لیگو، ناسا، پی بی ایس اور پیئرسن جیسے بڑے اداروں کے ساتھ تعاون کرکے مکسڈ ریالٹی اور وڈیو نصاب اسکولوں میں لانے پر کام کررہا ہے۔ 189 ڈالرز کا یہ 100e نامی لیپ ٹاپ لینوو نے بنایا ہے جس میں انٹیل کی سیلیرون اپولو لیکس چپس ہوں گی، کیونکہ یہ کم قیمت نوٹ بک صرف اسکولوں کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہیں۔ لینووو 300e بھی متعارف کروا رہا ہے جو 2 ان 1 لیپ ٹاپ ہے جس میں پین سپورٹ بھی ہوگی، لیکن قیمت 279 ڈالرز ہوگی۔ یہ دونوں لینوو ڈیوائسز جے پی کی اُن ڈیوائسز کے علاوہ ہیں جن کی قیمت صرف 199 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے۔

ان چاروں لیپ ٹاپس کا ہدف ہے تعلیم اور یہ اسکولوں کو قائل کریں گی کہ وہ کروم بکس کی طرف نہ جائیں۔

مائیکروسافٹ 2018ء میں شعبہ تعلیم کے لیے کافی کام سامنے لائے گا اور یہ سب کچھ طلبہ اور اساتذہ کو قائل کرے گا کہ مائیکروسافٹ ان کی تعلیم کے حوالے سے سنجیدہ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکا میں کروم بکس کے مقابلے میں مائیکروسافٹ کہیں پیچھے ہے کیونکہ گوگل کے لیپ ٹاپ تعلیم کی مارکیٹ میں بڑھتے جا رہے ہیں۔ ونڈوز 10 ایس انہی کروم بکس کا جواب ہے۔ دیکھتے ہیں بات بنتی ہے یا نہیں؟