128 جی بی ریم والے لیپ ٹاپس آ گئے

2,134

تیار ہو جائیے ایسے لیپ ٹاپس کے لیے جن میں 128 جی بی کی ریمز ہوں گی۔ آج لینووو نے اپنے تھنک پیڈ پی52 کا اعلان کیا ہے جس میں اتنی زیادہ ریم کے ساتھ ہوگی 6 ٹیرابائٹس کی اسٹوریج، ساڑھے15 انچ کا 4K ڈسپلے، آٹھویں جنریشن کا انٹیل ہیگزاکور پروسیسر اور اینویڈیا کویڈرو پی3200 گرافکس کارڈ۔

دوسری جانب ڈیل کا جاری کردہ پرسیشن 7530 اور پریسیشن 7730 بھی 4K ڈسپلے رکھتا ہے اور اس میں کویڈرو اور اے ایم ڈی ریڈیو ڈبلیو ایکس گرافکس کارڈز ہیں۔ ان کی قیمتیں 1199 ڈالرز سے شروع ہوتی ہیں اور یہ سب ورچوئل ریئلٹی کے لیے تیار لیپ ٹاپس ہیں۔ سام سنگ کی جدید ترین میموری نے اتنی زیادہ گنجائش اور رفتار کو ممکن بنایا ہے جو بہت زیادہ توانائی بھی نہیں کھپاتی۔

یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ 16 جی بی ریم والے کمپیوٹرز کے دن اب جا چکے، اب اور زیادہ ریم والے لیپ ٹاپس کے دن آ رہے ہیں۔