آپ کے اینڈرائیڈ فون کے لیے بہتر مائیکروسافٹ لانچر

2,534

اگر آپ بھی ہماری طرح مائیکروسافٹ لانچر کے پرستار ہیں تو آپ کے لیے ایک اچھی خبر ہے کہ اس لانچر میں اب کئی بہتریاں لائی جا رہی ہیں۔ گزشتہ ماہ ہی تو مائیکروسافٹ نے اپنے ورچوئل اسسٹنٹ "کورٹانا” کی سپورٹ دی تھی لیکن اب کسٹمائزیشن کے مختلف آپشنز بھی آ رہے ہیں اور یوزر انٹرفیس میں بھی بہت اچھی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

سب سے نمایاں تبدیلی ہے روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہونے والے وال پیپرز کی، کیونکہ اب اپنی مرضی کے وال پیپرز کی گیلری بنانا بھی ممکن ہو گیا ہے۔ یہ ان صارفین کے لیے ایک اچھا اضافہ ہے جو بنگ کے بیک گراؤنڈز کے چکر میں نہیں جانا چاہتے۔ ساتھ ہی وال پیپرز کو اسکرول کرنے کی صلاحیت بھی آ گئی ہے۔

مخصوص ایپس کے لیے بیج نوٹیفکیشن کنٹرول اور لاک اسکرین پر کیلینڈر نوٹیفکیشنز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ جبکہ یوزر انٹرفیس کے مختلف عناصر میں بھی معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کارکردگی کو بہتر بنانا اور بگس کا خاتمہ تو ہر اپڈیٹ کا حصہ ہوتا ہے، سو اس میں بھی ہے۔

مائیکروسافٹ لانچر میں تبدیلیوں کی فہرست کچھ یوں ہے:

  • روزانہ مختلف بیک گراؤنڈ: روزانہ مختلف وال پیپر حاصل کریں صرف بنگ سے ہی نہیں، بلکہ اپنے وال پیپرز کے مجموعے سے بھی!
  • اپنے وال پیپرز کو اسکرول کرنے کے قابل بنائیں
  • مخصوص ایپس سے ایپ نوٹیفکیشن بیجز کو کنٹرول کریں
  • آنے والے کیلنڈر ایونٹس ہمیشہ اپنی لاک اسکرین پر پائیں

یوزر انٹرفیس میں بہتریاں

  • زیادہ دیر پر دبانے پر ایپ کا سادہ کیا گیا کانٹیکسٹ مینیو
  • "What’s New” کا نیا تجربہ
  • ایپس کو حرکت دیتے ہوئے فولڈر بنانے کے لیے ایپ ڈرا میں منتقل کرنے یا نقل بنانے کی سپورٹ
  • فیڈ بیک اور ہیلپ پیج میں بگ فکس
  • پرفارمنس کی بہتری اور کریش فکسنگ

اگر آپ بیٹا ٹیسٹ کرنے والوں کے طور پر شامل نہیں تو آپ آج پلے اسٹور سے ورژن 4.7 اپڈیٹ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ پبلک اجراء بھی زیادہ دیر نہیں۔