آپ کے نئے اینڈرائیڈ فون کے لیے 10 بہترین ایپس

5,801

تو آپ نے سال 2018ء شروع ہونے سے پہلے ہی نیا اینڈرائیڈ فون خرید لیا؟ تو کھولتے ہی آپ نے اپنی پسندیدہ ایپس بھی انسٹال کی ہوں گی۔ فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ وغیرہ! لیکن یہی بہترین وقت ہے مزید گہرائی میں جانے کا۔ اگر آپ یہ کام پہلی بار کر رہے ہیں تو ضروری ہے کہ ان 10 ایپس پر ضرور توجہ دیں۔ ہو سکتا ہے یہ آپ کی نظروں سے نہ گزری ہوں لیکن اینڈرائیڈ فون کا بھرپور لطف اٹھانے کے لیے ان ایپس کو ضرور استعمال کرنا چاہیے۔

LastPass

یہ کہنے میں کوئی حرج نہیں کہ پاس ورڈ مینیجر کا استعمال ایک اضافی کام ہے ۔ ہمیں وہی پرانا پاس ورڈ بار بار لکھنا اور استعمال کرنا زیادہ آسان لگتا ہے لیکن اگر اپنے اکاؤنٹس کو زيادہ محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو اتنا سا کام تو آپ کو کرنا پڑے گا۔ اور کون نہیں چاہتا کہ اس کے اکاؤنٹس محفوظ ہوں؟ LastPass آپ کے لیے یہ کام آسان بناتی ہیں۔ یاد رکھیں کہ آپ کو یہ ایپ ڈیسک ٹاپ پر بھی استعمال کرنا ہوگی۔ لاسٹ پاس کا مشورہ اس لیے بھی دیا جاتا ہے ہے کہ اس کا مفت ورژن بھی دستیاب ہے اور اس میں بھی ہمیں تمام بنیادی اور اہم کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔


Weather Timeline

موسم کا حال بتانے والی ایپس کی کوئی کمی نہیں لیکن جہاں معاملہ خوبصورتی کا ہو اور ایپ کی widget بہت اہمیت رکھتی ہو وہاں Weather Timeline کو شکست دینا بہت مشکل ہے۔ یہ رنگین اور کسٹمائز ایبل ہے اور سب سے بڑھ کر پڑھنے میں آسان ہے۔ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ Dark Sky کا ڈیٹا استعمال کرتی ہے یعنی آپ کو Dark Sky کی بارش کے حوالے سے بہترین پیشن گوئیاں کرنے والے سسٹم کا پورا پورا ملے گا، وہ بھی اس کی ادائیگی کیے بغیر۔ ویسے ایپ کی قیمت 140 روپے ہے۔


Flamingo

اگر آپ سنجیدہ ٹوئٹر صارف ہیں تو Flamingo آپ ہی کے لیے ہے۔ آپ ایپ کے ہر اہم کام کے لیے رنگوں کا استعمال کر سکتے ہیں اور اپنی تھیمز بھی بنا سکتے ہیں۔ اس میں ‘read later’ کا فیچر بھی ہے اور صارفین اور کی ورڈز کو خاموش کرنے کا نظام بھی۔ اس میں اور بھی بہت کچھ ہے اور وہ بھی صرف صرف 230 روپے۔


VSCO

VSCO ایک شاندار فوٹو ایڈیٹنگ ایپس میں سے ایک ہے، اس کے بہترین فوٹو فلٹرز آپ کی تصاویر کو شاہکار بنا دیتے ہیں۔ اس کے بنیادی اور آسان ایڈیٹنگ ٹولز کے ذریعے آپ اپنی تصاویر کو بہترین انداز میں پیش کر سکتے ہیں۔


Inbox

Gmail کے علاوہ گوگل کی دوسری میل ایپ ان باکس۔ اگر آپ بہت زیادہ ای میلز وصول کرتے ہیں تو انہیں سنبھالنے میں آسانی کے لیے اس ایپ میں کئی فیچرز موجود ہیں۔ Inbox خودکار طور پر ای میلز کو مختلف گروپوں میں ڈالتی ہے تاکہ زیادہ اہم ای میلز پہلے پائیں اور ان پر زیادہ توجہ دے سکیں جنہیں واقعی پڑھنے کی ضرورت ہے۔


Google Fit

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا فون آپ کے اٹھائے گئے قدم گننے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے؟ اگر آپ یہ بات جانتے ہیں تو اس کا ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے Google Fit سے بہتر کچھ نہیں۔ یہ بہت ہی سادہ ایپ ہے اور بہت عمدگی کے ساتھ کام کرتی ہے۔ یہ بتاتی ہے کہ آپ ایک دن میں کتنا پیدل چلے؟ کتنی سائیکلنگ کی؟ اگر آپ اس کے خودکار نظام سے مطمئن نہیں تو اسے آپ manually بھی کر سکتے ہیں اور اس کے نتائج بہت ہی شاندار ہیں۔ اس کے ذریعے آپ روزانہ پیدل چلنے اور دیگر سرگرمیوں کے لیے اہداف بھی مقرر کر سکتے ہیں۔


Pushbullet

آئی فون اور میک استعمال کرنے کا ایک فائدہ تو یہ ہے کہ آئی فون کے نوٹیفکیشنز کمپیوٹر پر بھی آ جاتے ہیں اور آپ اپنے میک سے ہی اُن کا جواب دے سکتے ہیں یا ان کی ہدایات پر عمل کر سکتے ہیں۔ لیکن اینڈرائیڈ میں ایسا کچھ نہیں البتہ Pushbullet یہ کام انجام دے سکتا ہے۔ اسے اپنے فون پر انسٹال کریں اور پھر اپنے میک یا پی سی میں ڈیسک ٹاپ کلائنٹ پر بھی، یوں آپ کے فون کے نوٹیفکیشنز کمپیوٹر پر بھی آن موجود ہوں گے۔یہ صد فی صد تو کام نہیں کرتی لیکن پھر بھی کافی حد تک آپ کی مشکلات کو حل کر سکتی ہے۔ اگر آپ ہماری طرح کمپیوٹر کے مستقل صارف ہیں تو یہ ایپ آپ کا کافی قیمتی وقت بھی بچا سکتی ہے۔


Audio Recorder

کوئی تو وجہ ہوگی کہ اینڈرائیڈ کے ساتھ کوئی وائس ریکارڈر نہیں آتا، کم از کم اسٹاک اینڈرائیڈ میں تو ایسا نہیں۔ لیکن سونی کا یہ آڈیو ریکارڈر بہترین ہے۔ یہ سادہ ہے، مفت اور عام سے عام صارف بھی اسے باآسانی استعمال کر سکتا ہے۔ بس اتنا خیال رکھیے گا کہ ٹاپ کوالٹی پر ریکارڈنگ مت کیجیے گا، یہ آپشن تو بہت اچھا ہے لیکن اس کی فائل بہت بھاری بنتی ہے اور یوں آپ کے فون کی اسٹوریج کھا جائے گا۔


Messenger Lite

اگر آپ فیس بک کی میسنجر ایپ بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تو بہتر یہی ہے کہ روایتی ایپ کے بعد Messenger Lite استعمال کریں۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ ایپ کا ہلکا ورژن ہے اور اس میں وہ تمام ‘ششکے’ نہیں ہیں جو میسنجر ایپ کو بھاری بناتے ہیں۔ اگر آپ وڈیو چیٹنگ اس جیسے فیچرز استعمال نہیں کرتے تو آپ کو لائٹ کا ہی رخ کرنا چاہیے۔


Pocket

اگر آپ پہلے سے Pocket استعمال نہیں کر رہے تو اب وقت آ گیا ہے کہ اس کی ایپ انسٹال کرلیں۔ Pocket آپ کووہ مضامین محفوظ کرنے کی سہولت دیتا ہے جو آپ براؤزنگ کے دوران پاتے ہیں اور بعد میں پڑھنے کے لیے محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو دورانِ سفر یا کام سے چھٹی کے دن مطالعہ کرتے ہیں تو پاکٹ آپ ہی کے لیے ہے۔