آپ لڑکی ہوتے تو کیسے نظر آتے؟ ایک مزیدار ایپ

2,561

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ لڑکی ہوتے تو کیسے لگتے؟ یا اگر آپ لڑکا ہوتیں تو کیسی دکھتیں؟ آپ چاہیں یا نہ چاہیں، آپ کے فیس بک فرینڈز ضرور دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہی کام فیشل مورفنگ (facial morphing) ایپ فیس ایپ (FaceApp) نے کیا ہے اور اب یہ ایک مرتبہ پھر ہاتھوں ہاتھ لی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز فیس بک امریکا میں گوگل پلے پر دوسری سب سے مشہور فوٹوگرافی ایپ بن گئی۔ جہاں تک خریداری اور سبسکرپشن کا معاملہ ہے تو یہ تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ مفت ورژن میں اشتہارات نظر آتے ہیں لیکن صارفین مزید فلٹرز تک رسائی اور تصویر پر سے واٹرمارک ہٹانے کے لیے اسے خرید سکتے ہیں۔

فیس ایپ نیورل نیٹ ورکس کا استعمال کرتے ہوئے حقیقت سے قریب ترین چہرے کے تاثرات دکھاتی ہے۔ 2017ء کے اوائل میں شروع ہونے والی یہ ایپ ابتداء ہی میں مشہور ہوگئی تھی لیکن اب ایک سال بعد اس کی شہرت کو نئی بلندیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ صرف امریکا میں فیس ایپ کے آئی او ایس اور گوگل پلے پر 3 اعشاریہ 8 ملین ڈاؤنلوڈز ہو چکے ہیں ۔

یہ ایپ آپ کی موجودہ تصویر کی مدد سے آپ کو بوڑھا یا جوان، مرد یا عورت، مسکراتا ہوا یا چشمہ پہنے ہوئے دکھا سکتی ہے۔ ذرا دیکھیں روس کے صدر پیوتن کیسے لگتے؟ 😉