آپ نے ارب پتی بننے کا آسان موقع ضائع کردیا

1,673

معلوم ہوا ہے کہ معروف ایکسچینج کوائن بیس میں ایک خامی کی وجہ سے یہ ممکن ہو گیا تھا آپ لامحدود ایتھیریئم (ETH) پا سکتے تھے۔ اس ناقابل یقین خامی کا پتہ ڈچ فن ٹیک ادارے VI کمپنی نے چلایا تھا، جس نے گزشتہ سال دسمبر میں کوائن بیس کو بتایا تھا۔ ایکسچینج نے ایک ماہ بعد جنوری میں اس مسئلے کو حل کیا اور ڈچ کمپنی کو 10 ہزار ڈالرز انعام دیا۔

کوائن بیس کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ایک ایتھریئم کی تقسیم کے لیے اسمارٹ کانٹریکٹ کا استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے بیلنس سے بھی چھیڑ چھاڑ کر سکتے تھے۔ اگر کسی کے والٹ کی ٹرانزیکشن اسمارٹ کانٹریکٹ میں ناکام ہو جائے تو پہلے والی تمام ٹرانزیکشنز واپس ہو جاتی ہیں لیکن کوائن بیس ایسا نہیں ہوتا تھا، یعنی کوئی شخص جتنے مرضی چاہے اکاؤنٹ میں ایتھریئم بھر لے۔

رپورٹ کے ساتھ یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ اس خامی کا فائدہ کس طرح اٹھایا گیا بلکہ VI سے مرحلہ وار ایسا کرنے کا طریقہ بھی بیان کیا ہے۔ البتہ یہ نہیں معلوم کہ کوئی عام شخص ایسا کرنے میں کامیاب بھی ہوا تھا یا نہیں۔ اگر ہوا ہوگا تو اس وقت بہت امیر ہوگا۔