اب آئے گی الیکٹرک کار شیئرنگ سروس

942

گاڑیاں بنانے والے مشہور اداروں فوکس ویگن اور رینالٹ نے "ماحول دوست سفر” کی ترویج کے لیے الیکٹرک کار شیئرنگ سروسز کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ وی ڈبلیو کا We پلیٹ فارم 2019ء سے جرمنی میں آن-ڈیمانڈ الیکٹرک گاڑیاں پیش کرے گا اور 2020ء تک اسے شمالی امریکا، ایشیا اور دیگر یورپی شہروں تک پھیلانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

دریں اثناء، رینالٹ ستمبر 2018ء سے پیرس میں ایسی ہی سروس شروع کرنے کے لیے تیاریاں کر رہا ہے۔ رینالٹ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مختلف شہروں میں نئی ٹرانسپورٹیشن سروس کے لیے مذاکرات کرے گا۔

وی ڈبلیو کی MOIA سروس کی توجہ رائیڈشیئرنگ اور کارپولنگ پر ہے جبکہ رینالٹ فرانس میں روایتی کار شیئرنگ اور میڈرڈ میں الیکٹرک کار کے آپشنز پیش کرتا ہے۔ پیرس نے حال ہی میں ایک مستحکم کار شیئرنگ سروس آٹولب کا آغاز کیا تھا جبکہ رینالٹ اس خلاء کو پر کرنے کے لیے پیجو کا مقابلہ کر رہا ہے۔