اب آپ کی انگلیاں بنیں گی فون ریسیور

1,256

جنوبی کوریا کا اسٹارٹ اپ انومڈل لیب (Innomdle Lab) سام سنگ کے انکیوبیٹر سے نکلا تھا اور اب اس مقام پر پہنچ چکا ہے کہ اپنی پہلی پروڈکٹ جاری کر رہا ہے، جسے سگنل (Sgnl) کا نام دیا گیا ہے۔

یہ کلائی پر باندھی جانے والی کسی پٹی کی طرح ہے لیکن یہ آپ کی انگلیوں کو فون ریسیور میں تبدیل کر سکتا ہے۔ جی ہاں! اگر اسے کسی فون سے منسلک کیا جائے تو آپ اپنی انگلی کانوں پر لگا کر کال کرنے والے کی بات سن سکتے ہیں۔ اب اگر کوئي آپ کو انگلی کان میں ڈال کر بات کرتا دکھائي دے تو اسے پاگل مت سمجھیے گا، ہو سکتا ہے وہ اس بہترین گیجٹ کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔

سگنل فٹنس ٹریکر بھی ہے اور ساتھ ہی اس میں نوٹیفکیشن بھی آسکتے ہیں۔ اب تک کی جانچ میں اسے بہت عمدہ نتائج کا حامل پایا گیا ہے۔ انومڈل کا کہنا ہے کہ سگنل مارچ میں فروخت کے لیے تیار ہوگا۔ اس لیے وہ وقت زیادہ دُور نہیں جب ہم اسے عملی طور پر اور عام زندگی میں جانچ سکیں گے۔