اب کرپٹو-مائننگ مدر بورڈ بھی آ گیا

3,313

اسوس نے آج ایچ370 مائننگ مدر بورڈ کا اعلان کیا ہے جو خاص طور پر کرپٹو کرنسی مائننگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ 20 گرافک کارڈز تک کو سپورٹ کرتا ہے – جی ہاں! 20۔

اسوس نے ایک ایسا طریقہ اپنایا ہے جس نے دیکھ بھال کو آسان بنایا ہے، کم PCIe ڈس کنیکٹس کو یقینی بنایا ہے اور زیادہ درست تشخیص کو بھی ممکن کیا ہے۔ یہ PCIe کے ذریعے مدر بورڈ میں گرافکس کارڈ لگانے سے زیادہ بہتر طریقہ ہے، جیسا کہ ہم گیمنگ ڈیسک ٹاپس میں کرتے ہیں۔

ایچ 370 مائننگ مدر بورڈ کی نظریں کرپٹو مائنںگ کو بہتر بنانے پر ہیں جس میں بنیادی طور پر ہی جی پی یو کے ذریعے ڈیٹا کرنچنگ کے لیے بہتریاں کی گئی ہیں۔

کرپٹو کرنسی مائننگ نے پی سی ہارڈویئر صنعت کو بدل کر رکھ دیا ہے – نہ صرف جی پی یوز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا بلکہ ہارڈویئر بنانے والے بھی خاص کرپٹو-مائننگ پرزے بنانے کے لیے مدعو کیے گئے۔

گو کہ اسوس مائننگ مدر بورڈ بنانے والا پہلا ادارہ نہیں، لیکن یہ ایک بورڈ پر سب سے زیادہ جی پی یوز کی سہولت دینے پیش پیش ضرور ہے۔

اس وقت مارکیٹ میں موجود بیشتر مدر بورڈز 50 سے 400 ڈالرز کی قیمت میں دستیاب ہیں، اسوس نے اب تک ایچ 370 کی قیمت تو نہیں بتائی لیکن یہ اس قیمت سے بہت زیادہ مختلف نہیں ہوگی۔ یہ 2018ء کی تیسری سہ ماہی سے شمالی امریکا میں دستیاب ہوگا۔