اب کرپٹو کرنسی خریدیں آسانی سے

1,109

کرپٹو کرنسی کے میدان میں کودنے سے پہلے سب سے بڑا مسئلہ اس کے حصول میں دشواری اور خریدنے کا طریقہ سیکھنے کا عمل ہے، جس کی وجہ سے کئی افراد کا اس جدید دوڑ میں شامل ہونا ممکن نہیں۔ لیکن اب لگتا ہے یہ سب تبدیل ہو جائے گا کیونکہ ٹوئٹر اور اسکوائر کے سی ای او جیک ڈورسی نے آج اعلان کیا ہے کہ "کیش” ایپ اب بٹ کوائن کی فوری خرید و فروخت ممکن بناتی ہے۔

Cash.me کے مطابق کیش ایپ دوستوں اور اہل خانہ کو رقوم بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے پہلے ہی آسان ترین طریقہ ہے۔ اب ہم نے کیش ایپ کے بیلنس سے براہ راست بٹ کوائن خریدنے اور فروخت کرنے کو بھی آسان بنا دیا ہے۔ دیگر ایپس کے مطابق ہماری خرید و فروخت سیکنڈوں میں ہوتی ہے۔ آپ کسی ویزا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بھی مفت میں اپنے اخراجات کر سکتے ہیں۔ فوری خرید و فروخت ایسی خصوصیت ہے جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔

ویسے اسکوائر خبردار کرتا ہے کہ کرپٹو کرنسی کی قیمت بہت تیزی سے تبدیل ہوتی ہے اور اس کے بارے میں پیشن گوئی کرنا بھی ممکن نہیں ادارہ بٹ کوائن خریدنے پر کوئی اضافی فیس بھی نہیں لیتا البتہ ایک ہفتے میں 10 ہزار ڈالرز سے زیادہ کے بٹ کوائن نہیں خریدے جا سکتے ۔

ویسے یاد رکھیں کہ پاکستان میں کیش ایپ کام نہیں کرتی … یعنی یہ سہولت ہمارے لیے نہیں ☹