اب گیم آزمائیں انسٹال کیے بغیر

1,373

گزشتہ سال گوگل نے انسٹنٹ ایپس کی سہولت جاری کی تھی جو ڈیولپرز کے لیے ممکن بناتی ہے کہ وہ صارفین کو ایپ انسٹال کیے بغیر اس کا تجربہ اٹھانے کا موقع دیں۔ جس طرح صارفین صرف مخصوص بٹن دبا کر انسٹنٹ ایپ لوڈ کرتے ہیں، بالکل اسی منصوبے کے آج گیمز تک توسیع دی گئی ہے۔ اب آپ کلیش رویال اور فائنل فنٹاسی XV جیسے گیمز کے ایک دو لیول بغیر انسٹال کیے ہی کھیل سکتے ہیں۔

جب یہ سہولت عوامی سطح پر آئے گی تو کرنا صرف اتنا ہوگا کہ گوگل پلے اسٹور میں جائیں، کم بھی گیم پائیں جس میں یہ فیچر موجود ہو، اور Try Now کا بٹن دبا دیں۔

فی الوقت یہ پروجیکٹ بِیٹا مرحلے میں ہے اور گوگل رواں سال اسے عوامی سطح پر پھیلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ فی الحال پلے انسٹنٹ کی سہولت رکھنے والے چند گیمز میں Clash Royale، Words with Friends 2، Bubble Witch 3 Saga اور Panda Pop اور Playtika، Jam City، MZ اور Hothead کے چند دیگر نام بھی شامل ہیں۔