اب مارک زکربرگ کو بلاک کیا جاسکے گا

634

شاید آپ میں سے کئی نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو فیس بک پر بلاک کرنے کی کوشش کی ہوگی اور آپ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہوگا، کمپنی کی توجیہ یہ تھی کہ یہ سسٹم کی خرابی ہے اور ایسا جان بوجھ کر نہیں کیا جا رہا تاہم لگتا ہے کہ اب یہ مسئلہ اپنے حل کی طرف گامژن ہے۔

دراصل یہ مسئلہ کافی پرانا ہے جو شاید اگست 2010 کو پہلی بار سامنے آیا تھا، بات صرف مارک زکربرگ اور ان کی بیوی کی ہی نہیں ہے بلک کسی بھی شخص کو اگر کم دورانیے کے اندر متعدد بار بلاک کرنے کی کوشش کی جائے اس میں ناکامی ہوتی ہے۔

اس تکنیکی خرابی کی تفصیلات تو واضح نہیں جسے ٹھیک کرنے کے لیے فیس بک کو اتنے سال لگ گئے کیونکہ اس کا ہمیشہ یہی کہنا تھا کہ ایسا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے جسے بلاک نہ کیا جاسکتا ہو بس ہوتا یہ ہے کہ سسٹم مصروف ہوتا ہے۔

بہرحال اب فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ وہ یہ خرابی گزشتہ ستمبر سے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ مسئلہ جلد ہی ختم ہوجائے گا۔