اب میسجز بھیجیں کمپیوٹر سے، اینڈرائیڈ کا نیا کمال

4,892

گوگل اینڈرائیڈ میسجز کے لیے ڈیسک ٹاپ براؤزر سپورٹ شروع کر رہا ہے، جو صارفین کو اپنے پی سی سے میسجز بھیجنے کی سہولت دے گا اور ساتھ ہی وہ اپنے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر ملنے والی کسی بھی پیغام کو بھی کمپیوٹر پر دیکھ سکیں گے۔ کوگل کہتا ہے کہ یہ فیچر آج سے صارفین کے لیے شروع کیا جا رہا ہے اور ہفتہ بھر میں سب تک پہنچ جائے گا۔ ویب ورژن پر ٹیکسٹ، تصاویر اور اسٹیکرز سب کی سپورٹ شامل ہے۔

اس کے لیے آپ کو اینڈرائیڈ میسجز کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا جہاں موجود کیو آر کوڈ کو اینڈرائیڈ میسجز کی موبائل ایپ کے ذریعے اسکین کر سکتے ہیں۔ اس طرح دونوں کے درمیان ربط قائم ہو جائے گا، بالکل ویسے ہی جیسے واٹس ایپ ویب اور ایپ کے درمیان ہوتا ہے۔

دیکھتے ہیں کہ یہ کب تک دستیاب ہوتا ہے؟ امید ہے زیادہ دیر نہیں لگے گی۔