اشتہارات فیس بک اسٹوریز میں بھی پہنچ گئے

2,027

لانچنگ کے صرف 14 ماہ بعد فیس بک اسٹوریز نے بالآخر روزانہ کے 150 ملین متحرک صارفین پال لیے ہیں اور ساتھ ہی اب وقت آ گیا ہے کہ اس پر بھی اشتہارات لگا دیے جائیں۔ فیس بک اسٹوریز امریکا، میکسیکو اور برازیل میں اپنے اولین اشتہارات دکھائے گا۔

یہ 5 سے 15 سیکنڈ تک کے وڈیو اشتہارات ہوں گے جنہیں صارف skip کر سکتا ہے۔ اشتہار دینے والے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز اشتہارات یہاں پر بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر فیس بک ان کے نیوز فیڈ اشتہارات کا ہی نیا فارمیٹ بنا کر دکھا سکتا ہے۔

فیس بک اسٹوریز ابھی اس میدان میں نیا نیا ہے اور اس کا مقابلہ اسنیپ چیٹ سے ہے۔ لیکن اگر ہم اسٹوریز کے میدان میں بڑے کھلاڑیوں کو دیکھیں تو تصویر کچھ یوں بنتی ہے:

واٹس ایپ اسٹیٹس: روزانہ 450 ملین صارفین

انسٹاگرام اسٹوریز: 300 ملین روزانہ

اسنیپ چیٹ: 191 ملین روزانہ

فیس بک اسٹوریز: 150 ملین روزانہ

میسنجر ڈے/اسٹوریز: 70 ملین روزانہ

انسٹاگرام اسٹوریز نے بھی 150 ملین صارفین کا سنگ میل عبور کرتے ہی اشتہارات دکھانا شروع کردیے تھے، گو کہ وہ اجراء کے صرف پانچ ماہ بعد ہی اس مقام تک پہنچ گیا تھا، جبکہ فیس بک اسٹوریز کو یہاں تک پہنچنے میں 14 ماہ لگ گئے ہیں۔ بہرحال، اشتہارات کا آنا بھلا کس کو پسند ہوگا؟