ایج آف ایمپائرز ایک مرتبہ پھر میدان میں

1,658

ایج آف ایمپائرز تاریخ کے یادگار ترین گیمز میں سے ایک تھا جس نے 1997ء میں اپنے اجراء کے ساتھ ہی تہلکہ مچا دیا تھا۔ اب 20 سال بعد ایج آف ایمپائرز کے Definitive Edition کا انتظار بھی بالآخر تمام ہوا کیونکہ یہ آ رہا ہے اگلے مہینے یعنی فروری میں۔

مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایج آف ایمپائرز کا یہ ایڈیشن 29 فروری کو جاری ہوگا اور اس کی قیمت 19.99 ڈالرز ہوگی۔ اس گیم کو گزشتہ سال اکتوبر میں ریلیز ہونا تھا لیکن اس کے اجراء میں تاخیر ہوگئی۔

Definitive Edition میں وہ سب کچھ ہوگا جو ایج آف ایمپائرز کو اپنے وقت کے بہترین ریئل ٹائم اسٹریٹجی گیمز میں سے ایک بناتا تھا، لیکن ساتھ ہی اس میں ہوں گے نئی کشش اور وہ تمام بہتریاں جو جدید گیم میں ہونی چاہئیں۔

گیمرز کئی سالوں سے اصل ایج آف ایمپائرز کھیلنے سے محروم ہیں کیونکہ جدید کمپیوٹر اس 20 سال پرانے گیم کو چلانے سے قاصر ہیں ۔ لیکن اس نئے ایڈیشن کے ساتھ اب ایج آف ایمپائرز کے پرستار ایک مرتبہ پھر وہی پرانا لطف اٹھا سکیں گے جو انہوں نے کبھی لیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کھیل کی رفتار، جیتنے کی شرائط اور دیگر معمولی تبدیلیاں کی تو گئی ہیں لیکن اگر کوئی اسی پرانے ایج آف ایمپائر کا لطف اٹھانا چاہتا ہے تو اس کے لیے ممکن بنایا گیا ہے کہ وہ ان جدتوں کے بغیر کھیلے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept