اگلے آئی فون کی افواہیں ابھی سے گردش میں

1,195

سال 2018ءکا آغاز ہو چکا ہے یعنی اب آئی فونX اور آئی فون 8 پچھلے سال کے فون بن گئے ہیں اور اب سب کی نظریں ہوں گی اگلے آئی فونز پر کہ اس بار ایپل کی پٹاری سے کیا نکلتا ہے؟ اور ابھی سے نئے آئی فونز کے بارے میں افواہیں بھی گردش کرنے لگی ہیں۔

کے جی آئی سکیورٹیز کے تجزیہ کار منگ-چی کو کا کہنا ہے کہ ایپل 5.8 انچ اولیڈ اسکرین کے ساتھ آئی فون X کا نیا ورژن جاری کرے گا جس کا زیادہ بڑا ماڈل 6.5 انچ اولیڈ اسکرین کے ساتھ آئی فون X پلس کہلائے گا۔ ساتھ ہی ایک کم قیمت والا 6.1 انچ ڈسپلے والا فون بھی جس میں آئی فون X اور آئی فون 8 کی چد خصوصیات شامل کی جائیں گی۔

6.1 انچ کے آئی فون 8 کا المونیم ڈھانچہ ہوگا اور اسکرین ویسی ہی جیسی آئی فون X کی ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ اولیڈ کے بجائے ایل سی ڈی ہوگی ۔ یوں 6.1 انچ کے اس ماڈل کی قیمت 700 سے 800 ڈالرز ہو جائے گی جو اس وقت آئی فون X کی 999 ڈالرز کی بھاری قیمت سے کہیں کم ہوگی۔ اس کے علاوہ آئی فون X کی کئی جدید خصوصیات بھی نکالی جائیں گی جیسا کہ پشت پر واحد کیمرا ہوگا، بجائے ڈوئل کیمرے کے، ریم 4 کے بجائے 4 جی بی ہوگی اور 3ڈی ٹچ نہیں ہوگا جو آئی فون 6ایس کے بعد سے اب تک جاری ہونے والے تمام آئی فونز میں ہے ۔

ویسے تو یہ کہنا قبل از وقت ہے لیکن ایپل کے منصوبوں کے بارے میں منگ-چی کو کا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے، اس لیے دیکھتے ہیں اس سال کون سی باتیں درست ثابت ہوتی ہیں؟