ایک کلو خالص سونے سے بنا سام سنگ گلیکسی نوٹ 9

11,146

جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے حال ہی میں گلیکسی نوٹ 9 لانچ کیا ہے۔ اس اسمارٹ فون کا 128 گیگا بائٹس گنجائش رکھنےو الے ورژن کی قیمت 999 ڈالر ہے اور یہ چار مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔ اب روس کی لگثری اسمارٹ فون بنانے والی ایک کمپنی Caviar نے گلیکسی نوٹ 9 کا ایک ایسا ورژن پیش کیا ہے جس میں ایک کلو خالص سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس 128 گیگا بائٹس والے ورژن اسمارٹ فون کی قیمت 60 ہزار ڈالر ہے جبکہ 256 گیگا بائٹس والا اسمارٹ فون مزید مہنگا ہے۔
Caviar نے گلیکسی نوٹ 9 کے ایسے ورژن بھی فروخت کے لیے پیش کیے ہیں جن میں مگر مچھ کی کھال اور سنگ سلیمانی کا استعمال کیا گیا ہے۔ ان ورژنز کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔