امریکی ایک بار پھر چاند پر

671

جہاں چین چاند پر جانے کے اپنے مخصوص پروگرام پر کام کر رہا ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ خلائی دوڑ میں لیڈر ہی رہے گا اور امریکیوں کو دوبارہ چاند پر بھیجنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

پیر کو امریکی صدر نے “Space Policy Directive 1” نامی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں جسے امریکیوں کی چاند اور پھر مریخ پر جانے کے نئے مشن کی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔

حکم نامے پر دستخط کی تقریب میں چاند کے سابقہ خلاء باز Buzz Aldrin اور Harrison Schmitt بھی موجود تھے اس کے علاوہ حالیہ معروف خلاء باز پیگی وائٹسن Peggy Whitson بھی موجود تھیں جنہوں نے دنیا میں کسی بھی خاتون اور کسی بھی دوسرے امریکی سے زیادہ خلاء میں665 دن گزارنے کا ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔