1پاسورڈ کا بہتر اور نیا اپڈیٹ ونڈوز پر بھی جاری

میک پر جاری ہونے کے چند روز بعد ایجائل بٹس (AgileBits) نے اپنے ونڈوز صارفین کے لیے بھی بہتر اور نئے ڈیزائن کا حامل 1پاس ورڈ 7 اپڈیٹ پیش کردیا ہے۔ میک او ایس اپڈیٹ کی تمام اہم خصوصیات اب ونڈوز ورژن میں بھی آ گئی ہیں، بلکہ ونڈوز ہیلو سپورٹ کا اضافہ بھی ہے (بشمول چہرہ پہچان کر لاگ ان اور انگلیوں کے نشانات سے)۔

1پاس ورڈ 7 میں اب آسانی سے پڑھا جانے والا سائیڈ بار ہے، ایسی ایپس کو استعمال کرتے ہوئے کہ جن میں 1پاس ورڈ خود پاس ورڈ داخل نہ کر سکے ان کے لیے فوری ایک کارآمد پوپ-آؤٹ ونڈو، اور ساتھ ہی ایک ڈیٹابیس بھی جو آپ کو بتاتا ہے کہ روز افزوں بڑھتے ہوئے ڈیٹا ہیکس سے آپ متاثر تو نہیں ہوئے؟

قیمت اب بھی وہی ہے، سالانہ سبسکرپشن پر 2.99 ڈالرز ماہانہ یا پھر فیملی اکاؤنٹ کے لیے 4.99 ڈالرز؛ دونوں پلانز 30 دن کے ٹرائلز بھی رکھتے ہیں۔ آپ 49.99 ڈالرز میں محدود وقت کے لیے ایک انفرادی لائسنس بھی لے سکتے ہیں جو لانچ آفر کے بعد 64.99 ڈالرز کا ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی آپ کی تمام ونڈوز ڈیوائسز 1پاس ورڈ 7 استعمال کرنے کے قابل بن جائیں گی۔

پاس ورڈ منیجر