اب لائیواسٹریمنگ ہوئی آسان

یوٹیوب نے لائیو اسٹریمنگ کو اور بھی آسان کردیا ہے اور اب آپ اپنے براؤزر سے بھی ایسا کر سکتے ہیں۔آپ کے پاس ہونا چاہیے صرف ایک ویب کیم اور گوگل کا کروم ویب براؤزر۔

ڈیسک ٹاپ یا موبائل ڈیوائس سے لائیو اسٹریم کرنے کے لیے عام طور پر براڈکاسٹنگ سافٹویئر کی ضرورت پڑتی ہے لیکن اگر آپ نے لائیو اسٹریم کے لیے یوٹیوب کا پلیٹ فارم چنا ہے تو اب کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ یوٹیوب کہتا ہے کہ آج ہم نے اس عمل کو محض چند کلکس کا محتاج بنا دیا ہے۔ صرف youtube.com/webcam پر جائیں یا پھر یوٹیوب کے ہیڈر میں "Go Live” پر کلک کریں اور اپنی اسٹریم کا آغاز کردیں۔

اب نہ ہی اسٹریمنگ کے سافٹویئرز کی ضرورت ہے اور نہ ہی کوئی اضافی قدم اٹھانے کی۔ آپ کو ضرورت ہوگی صرف ایک ویب کیم کی، اور اگر بہتر آڈیو چاہتے ہیں تو ایک مائیکروفون کی، اور ہاں! گوگل کروم ویب براؤزر کی بھی۔ لیکن اگر آپ کوئی اور براؤزر استعمال کرتے ہیں تو پریشان مت ہوں۔ یوٹیوب وعدہ کرتا ہے کہ وہ اگلے چند ماہ میں دیگر براؤزرز کے لیے بھی لائیو اسٹریمنگ سپورٹ لائے گا، اور موبائل ڈیوائسز کے لیے بھی۔ اسوس، ایل جی، موٹورولا، نوکیا اور سام سنگ کے ہینڈسیٹس بھی کروم کے ذریعے براڈکاسٹ کی صلاحیت پائیں گے اور انہیں کسی اضافی سافٹویئر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

لائیو اسٹریمیوٹیوب