اب مائیکروسافٹ کے پاس بھی کوئی ونڈوز فون نہیں بچا

ایک نہ ایک دن تو یہ ہونا ہی تھا، آپ کسی معقول ادارے سے یہ توقع تو نہیں رکھ سکتے کہ وہ اپنے صرف دو اسمارٹ فونز پیش کرتا رہے، خاص طور پر جب ان فونز کے اندر بھی ونڈوز 10 موبائل انسٹال ہو۔ جی ہاں! مائیکروسافٹ اسٹور پر اب کوئی ونڈوز فون دستیاب نہیں ہے اور یہ ہرگز اچھا تاثر نہیں دیتا کہ یہاں پر اب صرف اینڈرائیڈ فونز دستیاب ہیں۔

مائیکروسافٹ کے موبائل آپریٹنگ سسٹم کے سفر کے یہ آخری دو سنگ ہائے میل یہ دو فونز تھے، ایک ایچ پی ایلیٹ x3اور دوسرا الکاٹیل آئیڈل 4ایس۔ دونوں میں سے کوئی بھی مارکیٹ میں رنگ نہیں جما سکا اور نتیجہ یہ نکلا کہ قیمتیں گرتی چلی گئیں اور آخر میں بہت کم قیمت پر فروخت ہوئے۔ ایلیٹ x3 کی قیمت 300 ڈالرز، آئیڈل 4ایس کی 100 ڈالرز تھی۔ اب ان میں سے کوئی بھی مائیکروسافٹ فروخت نہیں کر رہا۔

ان ونڈوز فونز کی جگہ اب مائیکروسافٹ اسٹور پر سام سنگ گلیکسی ایس8، ایس8پلس، نوٹ8، ایس9، ایس9 پلس اور ریزر فون دستیاب رہے ہیں۔

گو کہ ادارہ اپنے ایج براؤزر، ایس ایم ایس آرگنائزر، مائیکروسافٹ لانچر اور مائیکروسافٹ ٹرانسلیٹر کے ذریعے اینڈرائیڈ پر بھی اپنی موجودگی کا احساس دلا رہا ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ یہ غیروں کی شادی میں عبد اللہ دیوانے جیسا معاملہ ہے۔

مائیکروسافٹمائیکروسافٹ ونڈوز 10مائیکروسافٹ ونڈوز فون