اب وزیٹنگ کارڈ براہ راست کانٹیکٹ میں شامل ہوگا

وزیٹنگ کارڈ یا بزنس کارڈ کی معلومات کو ٹائپ کرکے محفوظ کرنا اب ماضی کی بات بن جائے گا۔ کیونکہ اسمارٹ فون اسکیننگ ایپ "ایڈوبی اسکین” اب بزنس کارڈز کو پہچان سکتی ہے اور انہیں خودکار طور پر اسمارٹ فون کے روابط میں شامل بھی کر سکتی ہے۔ ایڈوبی نے آج ایپ کے اس اپڈیٹ کا اعلان کیا جو مائیکروسافٹ آفس 365 میں پی ڈی ایف بنانے کے نئے ٹولز بھی پیش کرتا ہے۔

ایڈوبی اسکین کے بلٹ-ان کیمرے کے ساتھ بزنس کارڈ کی تصویر لے کر ایڈوبی کی سینسی (Sensei) اے آئی ٹیکنالوجی تصویر کو خودکار طور پر بہتر بناتا ہے۔ ایڈوبی کہتا ہے کہ ایپ تصویر کے کناروں پر انگلی نظر آنے کو بھی پہچان کر ہٹا سکتی ہے۔

تصویر کو حقیقی اسکینر کے نتائج کے قریب قریب بنا کر ایڈوبی اسکین متن کو پہچاننے کے اگلے عمل کی جانب حرکت کرتی ہے۔ سینسی اتنا اسمارٹ ہے کہ بزنس کارڈ کو دیگر دستاویزات سے ممتاز کرتا ہے اور جب بزنس کارڈ کو پہچان لیتا ہے تو ایپ میں ‘save to contacts’ کا بٹن بھی آ جاتا ہے۔ اس پر کلک کرنے سے تمام معلومات بشمول نام، فون نمبر، کمپنی کا نام اور ای میل ایڈریس صارف کے اسمارٹ فون میں نئے کانٹیکٹ کے طور پر شامل ہو جاتی ہے۔

ایک سال سے میدان میں موجود یہ ایپ 10 ملین سے زیادہ ڈاؤن لوڈز رکھتی ہے اور بزنس کارڈ پہچاننے کی یہ تازہ سہولت اس کو مزید آگے لے جائے گی۔

Download Here

اسکیننگایڈوبی