ایک بڑا خلائی سیارچہ زمین کی طرف رواں دواں

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق ناسا نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ ایک بہت بڑا سیارچہ اس ہفتے کے آخر میں زمین کے قریب سے گزرے گا۔

تین میل (پانچ کلومیٹر) کے قطر کے حامل 3200 Phaethon نامی سیارچہ کو ممکنہ طور پر خطرناک بتایا جا رہا ہے۔

ناسا کے مطابق یہ سیارچہ کل بروز ہفتہ گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق 22:00 بجے زمین کے قریب سے گزرے گا۔

توقع ہے کہ 3200 فیتھن ہمارے سیارے سے 6.4 ملین میل (10 ملین کلومیٹر) کے فاصلے سے گزرے گا جو زمین سے چاند کے فاصلے کا 27 گنا ہے، تاہم اخباری رپورٹوں کے برعکس جو اسے خطرناک بتا رہی ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے زمین کو کوئی قابلِ ذکر خطرات درپیش نہیں ہیں۔

3200 Phaethonسیارچہناسا