اینڈرائیڈ فائل ٹرانسفر برائے لینکس

اگر آپ کو ابنٹو پر اپنے اینڈرائیڈ فون کو ماؤنٹ کرنے میں مسائل کا سامنا ہے تو شاید آپ اینڈرائیڈ فائر ٹرانسفر برائے لینکس Android File Transfer for Linux آزمانا چاہیں۔

اصل میں یہ میک او ایس macOS کے لیے بنائے گئے گوگل کے اینڈرائیڈ فائل ٹرانسفر کی نقل ہے، یہ کیو ٹی بیسڈ ہے اور بڑے سادہ انٹرفیس کا حامل ہے جس سے اس کا استعمال اور بھی آسان ہوجاتا ہے۔

یقیناً آپ یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ یہ ایپ ایسا کون سا نیا کارنامہ انجام دیتا ہے جو ابنٹو کا ڈیفالٹ فائل منیجر ناٹلس نہیں کر سکتا؟ اس کا سادہ جواب یہ ہے کہ کچھ بھی نہیں۔

تاہم بعض صارفین کو ناٹلس کے MTP پروٹوکول کی تعمیل میں مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے ڈائریکٹریاں لوڈ نہیں ہوتیں یا نئی ڈائریکٹریاں نہیں بن پاتیں، اینڈرائیڈ فائل ٹرانسفر برائے لینکس ایسے صارفین کے مسائل حل کرتا ہے۔

انسٹالیشن کے لیے اس کی پی پی اے اپنے سافٹ ویئر کی لسٹ میں اس طرح شامل کریں:
sudo add-apt-repository ppa:samoilov-lex/aftl-stable

اور پھر مندرجہ ذیل کمانڈ سے انسٹال کر لیں:
sudo apt-get update && sudo apt install android-file-transfer

تاہم اسے چلانے سے پہلے یہ یقین کر لیں کہ آپ کا فون ماؤنٹڈ نہیں ہے۔

اینڈرائیڈ فائل ٹرانسفرلینکس