اینڈرائیڈ گو کی تمام ایپس جو ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں

گوگل کے اینڈرائیڈ گو منصوبے کا ہدف ہے صارفین کے لیے معیاری اسمارٹ فونز تجربہ فراہم کرنا، چاہے وہ جہاں بھی رہتے ہوں اور ان کے پاس خرچ کرنے کے لیے کتنے ہی کم پیسے کیوں نہ ہوں۔

اس کا ایک بہت بڑا حصہ وہ سستا ہارڈویئر ہے کہ جو اینڈرائیڈ گو کو چلاتا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی گوگل نے کئی کو ایپس بھی متعارف کروائی ہیں۔ گو ایپس گوگل کی مشہور ایپس کی وہ شکل ہیں جو ہلکے پھلکے ہارڈویئر پر بھی بخوبی کام کرتی ہیں۔

ان میں سے بیشتر ایپس تو اینڈرائیڈ چلانے والے فونز پر پہلے سے انسٹال ہوتی ہے، لیکن آپ انہیں خود بھی ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں چاہے آپ کے پاس کوئی بھی فون ہو۔ چلیں بات کو زیادہ بڑھانے کے بجائے سیدھا ان گو ایپس کی طرف چلتے ہیں جو اس وقت دستیاب ہیں۔

گوگل گو


اگر آپ ایک ہلکے پھلکے پیکیج میں ہی گوگل کا بہترین استعمال چاہتے ہیں تو گوگل گو ضروری ہے۔ گوگل گو صارفین کو عام گوگل ایپ کی طرح صارف کو سب کچھ کرنے کی اجازت دیتا ہے جیسا کہ ویب پر سرچ کرنا، وائس سرچ اور بہت کچھ۔ گوگل گو کی ہوم اسکرین اہم خصوصیات کے فوری لنکس دیتی ہے اور ساتھ ہی ٹوئٹر اور انسٹاگرام وغیرہ جیسی سروسز کے لیے ویب ایپس بھی۔ سب سے اہم یہ کہ گوگل کے مطابق گوگل گو عام گوگل ایپ کے مقابلے میں آپ کے ڈیٹا استعمال کو 40 فیصد تک کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

ڈاؤنلوڈ: گوگل گو


یوٹیوب گو


ہمیں یوٹیوب بہت پسند ہے، یہ وہ اینڈرائیڈ ایپ ہے جو ہمارے فون اور ڈیٹا کے لیے کبھی مشکلات بھی کھڑی کرتی ہے۔ یوٹیوب گو کے ساتھ آپ نہ صرف اپنی تمام پسندیدہ یوٹیوب وڈیوز اور فیچرز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپنے فون کو سست پڑ جانے یا بہت زیادہ ڈیٹا ختم ہونے کی فکر سے بھی آزاد ہو سکتے ہیں۔ یوٹیوب گو آپ کو عام یوٹیوب ایپ کی طرح تمام وڈیوز کو تلاش کرنے اور دیکھنے کی اجازت دیتی ہے اور ساتھ ہی آف لائن دیکھنے کے لیے وڈیوز کو ڈاؤنلوڈ کرنے، دوستوں کے ساتھ بغیر ڈیٹا استعمال کے شیئر کرنے اور ایک وڈیو میں کتنے ایم بی ڈیٹا لگے گا، یہ جاننے کے لیے بھی ٹولز دیتی ہے۔ یہ ایپ خود بھی صرف 9.4 ایم بی کی ہے۔

ڈاؤنلوڈ: یوٹیوب گو


جی میل گو


جی میل گو کی سب سے زبردست بات یہ ہے کہ عام جی میل ایپ اور اس کے درمیان فرق کرنا بہت ہی مشکل ہے۔ انٹرفیس تو بالکل ویسا ہی ہے، ای میلز بھی اسی طرح مختلف کیٹیگریز میں جاتی ہے۔ فوری رپلائے کرنے کی سہولت بھی موجود ہے اور جی میل اور اس کے علاوہ دیگر ای میل اکاؤنٹس کے لیے سپورٹ بھی موجود ہے۔ اس ایپ کا سائز صرف 9.9 ایم بی ہے اور یہ 15 جی بی کی مفت اسٹوریج کے ساتھ آتی ہے یعنی آپ کو اسپیس ختم ہونے کی پروا ہی نہیں ہوگی۔

ڈاؤنلوڈ: جی میل گو


میپس گو


چاہے آپ کو کہیں جانے کے لیے راستہ دیکھنا ہو، کسی مقامی ریسٹورنٹ کا پتہ لینا ہو یا فون نمبر حاصل کرنا ہو، یا پھر کسی نئی جگہ کافی پینے کا دل چاہ رہا ہے تو یہ کام گوگل میپس کرتا ہے۔ گوگل کا بہت شکریہ کہ گوگل میپس کے بہترین فیچرز میپس گو میں بھی موجود ہیں۔ 70 سے زیادہ زبانوں میں 100 ملین سے زیادہ مقامات کی معلومات اور ایپ کا سائز صرف 167 کلو بائٹس، ہے نا کمال؟

ڈاؤنلوڈ: میپس گو


اسسٹنٹ گو


گوگل اسسٹنٹ گوگل کی ان سروسز میں سے ایک ہے جن پر بہت زیادہ بھروسہ کیا جاتا ہے، چاہے آپ کو کل کے موسم کے بارے میں جاننا ہو یا دفتر کے راستے میں ٹریفک صورت حال کا پتہ جلانا ہو، اسسٹنٹ گو آپ کو وہ بیشتر فیچرز دیتا ہے جو اسسٹنٹ کو ایک جاندار چیز بناتے ہیں، وہ بھی صرف 5 ایم بی کی ایپ میں۔ آپ ایپ کے آئیکون کو چھو کر یا اگر آپ کے پاس اینڈرائیڈ گو فون ہے تو ہوم بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھنے کے ذریعے اسسٹنٹ گو میں جا سکتے ہیں، اس کے بعد آپ اسسٹنٹ کو کوئی فون کال کرنے، میسج بھیجنے، کہیں کا راستہ معلوم کرنے یا کئی دیگر کاموں کا حکم دے سکتے ہیں۔ البتہ اسسٹنٹ گو اب بھی ریمائنڈر سیٹ نہیں کر سکتا اور گھر کے اسمارٹ گیجٹس کو کنٹرول نہیں کر سکتا یعنی اس میں کچھ کمیاں ضرور ہیں۔

ڈاؤنلوڈ: اسسٹنٹ گو


فائلز گو


جیسے جیسے ہم فون کو استعمال کرتے جاتے ہیں پرانی ایپس، تصاویر اور دیگر چیزوں کو بھول جاتے ہیں جو ہماری اسٹوریج کا ستیاناس کر دیتی ہیں۔ اگر آپ کو اپنے فون کی قیمتی اسٹوریج کو دوبارہ حاصل کرنا ہے تو فائلز گو ضروری ہے۔ فائلز گو میں کئی مددگار فیچرز ہیں، یہ ان پرانی فائلوں کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے ان تک آسان رسائی دیتی ہے جن کی اب ضرورت نہیں، ایک طاقتور سرچ ٹول کی مدد سے آپ کسی مخصوص تصویر یا وڈیو کو تلاش کر سکتے ہیں، اور اس میں انکرپٹڈ فائل شیئرنگ بھی ہے کہ جسے کسی انٹرنیٹ کنیکشن کی ضرورت نہیں۔ صرف 8.2 ایم بی کی یہ ایپ آپ کے فون کی اسٹوریج کے لیے بہت کارآمد ہے۔

ڈاؤنلوڈ: فائلز گو

اینڈرائیڈ ایپساینڈرائیڈ گوگوگل گو