ایپل کا نیا ماڈل ہوگا بغیر 3ڈی ٹچ کے

رواں سال کے اوائل میں یہ افواہ پھیلی تھی کہ اس سال ایپل نئے آئی فون ماڈلز پیش کر سکتا ہے جن میں سے ایک 6.1 انچ کا ہوگا اور آئی فون X اور آئی فون 8 ماڈلز کی خصوصیات کا حامل ہوگا۔ KGI سکیورٹیز کی جانب سے دی گئی اس اطلاع میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس 6.1 انچ کے ماڈل میں 3ڈی ٹچ نہیں ہوگا اور آج ہمیں اس کے بارے میں اور بھی کئی خبریں ملی ہیں۔

نئے 6.1 انچ کے آئی فون میں اسکرین کی وجہ سے قیمت میں 23 اور 26 ڈالرز کا اضافہ ہوگا، یعنی ڈسپلے ماڈیول ایپل کو زیادہ مہنگا پڑے گا اس لیے وہ لاگت کو توازن میں لانے کے لیے 3ڈی ٹچ کو چھوڑ دے گا۔

اس نئے آئی فون میں کور گلاس سینسر (سی جی ایس) ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جو ڈسپلے کو مبینہ طور پر زیادہ ہلکا اور چوٹ لگنے کی صورت میں زیادہ محفوظ بنائے گی۔ اس فون میں ٹچ ماڈیولز ڈسپلے پینل کے بجائے سطح کے شیشے میں نصب ہوگا۔ یعنی نئے آئی فون میں بہت ہی پتلہ فلم سینسر ہوگا لیکن اب تک یہ واضح نہیں کہ درحقیقت یہ کیا ہوگا اور کیسے کام کرے گا؟ بتایا جاتا ہے کہ ایپل 2019ء کے تمام نئے آئی فون ماڈلز میں اسی سی جی ایس ڈسپلے کا استعمال کرے گا۔

3ڈی ٹچ کے اخراج کا اثر صارف کے اعتبار سے مختلف ہوگا۔ چند صارفین اسے بہت اہم خصوصیت گردانتے ہیں جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ یہ کسی کام کا نہیں ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ مستقبل میں 3ڈی ٹچ کو مکمل طور پر ختم ہی کردیا جائے۔

آئی فونایپل