ایپل لائے گا نیا اور سستا آئی پیڈ

اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس ہفتے تعلیم کے موضوع پر منعقدہ تقریب میں ایپل ایک نیا اور زیادہ مناسب قیمت کا حامل لیپ ٹاپ جاری کرے تو آپ کو مایوسی ہوگی۔ البتہ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ ایپل مختلف تعلیمی سافٹویئر کے ساتھ ساتھ ایپل ایک ستا آئی پیڈ ضرور لانچ کرے گا۔

یہ بات زیادہ حیران کن نہیں ہے کیونکہ اس کی افواہیں تو زیرگردش تھیں ہی۔ رواں ماہ کے اوائل میں تائیوان کے ادارے ڈجی ٹائمز نے کہا تھا کہ ایپل 9.7 انچ کا ایک سستا ٹیبلٹ کمپیوٹر 2018ء کی دوسری سہ ماہی میں جاری کرے گا۔ بلوم برگ نے قیمت تو نہیں بتائی لیکن ابتدائی خبریں یہی کہتی ہیں کہ یہ 259 ڈالرز کا ہوگا۔

یہ ایپل کو تعلیمی مارکیٹ میں اپنا اثر و رسوخ پیدا کرنے کا موقع دے گا کہ جہاں مہنگی ڈیوائسز کے بجائے گوگل کی کروم بکس اور مائیکرو سافٹ کے سستے ونڈوز 10 لیپ ٹاپس کا راج ہے۔

27 مارچ کو ہونے والے ایپل کی خصوصی تعلیمی تقریب پر اب سب کی نظریں ہیں۔ دیکھتے ہیں یہ خبر کس حد تک درست ثابت ہوتی ہے۔

آئی پیڈایپل