بِٹ کوائن میں تنخواہ، جاپانی کمپنی نے اعلان کردیا

جاپان کی ایک آئی ٹی کمپنی جی ایم او انٹرنیٹ GMO Internet کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال فروری سے اپنے ملازمین کو بِٹ کوائن میں تنخواہ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 890 ڈالر کی رقم بِٹ کوائن میں ادا کرے گرے گی وہ بھی صرف ان ملازمین کو جو یہ تجربہ کرنا چاہیں گے تاہم اس کی کم سے کم حد 88 ڈالر ہوگی، کمپنی نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ جو ملازمین بِٹ کوائی میں تنخواہ وصول کریں گے ان 10 فیصد بونس بھی دیا جائے گا۔

یہ کمپنی اپنی نئی کرپٹو کرنسی جاری کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے جس کا نام جی ایم او کوائن GMO Coin ہوگا جس کے ذریعے دیگر کرنسیاں خریدی جاسکیں گی، کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 7 نینومیٹر کے ایک پراسیسر کی ڈیولپمنٹ پر بھی کام کر رہی ہے جس کے ذریعے کم سے کم توانائی پر زیادہ سے زیادہ پراسیسنگ کی جاسکے گی تاکہ اسے کرپٹو کرنسیوں کی مائننگ کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

بٹ کوائنجی ایم او کوائن