چینی باشندے کے لیے گوگل کا سب سے بڑا انعام

چین سے تعلق رکھنے والے ایک سکیورٹی ماہر نے گوگل کا سب سے بڑا انعام جیت لیا ہے۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے چینی سکیورٹی کمپنی Qihoo 360 کے لیے کام کرنے والے ماہر گوانگ گونگ کو ایک لاکھ 12 ہزار 500 ڈالرز کا انعام دیا ہے۔ یہ بگ پکڑنے والے کسی بھی شخص کو دیا گیا گوگل کا سب سے بڑا انعام ہے۔

گونگ نے اگست میں گوگل کے پکسل فون پر ایک ریموٹ ایکسپلائٹ چین، یا ریموٹ اٹیک، بنا کر دکھایا تھا جو ڈیوائس سے ڈیٹا چرانے یا مالویئر ڈالنے کے کام آ سکتا تھا۔ بعد ازاں گوگل نے دسمبر کے اپڈیٹ میں اس بگ کو درست کیا تھا۔

گوگل پکسل فونز کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، ہارڈویئر محاذ پر بھی اور سافٹویئر معاملے میں بھی۔ پکسل 2 اور پکسل 2 ایکس ایل بہترین ہارڈویئر تو رکھتے ہی ہیں اور اسی لیے گوگل کہتا ہے کہ ہیکرز کے لیے اس فون کا ڈیٹا ڈی کرپٹ کرنا بہت مشکل ہوگا، الّا یہ کہ انہیں پاس ورڈ پہلے سے معلوم ہو۔ لیکن گونگ نے پکسل کو ہیک کرکے دکھایا۔ 2016ء میں ایک معروف سالانہ ہیکنگ مقابلے Pwn2Own میں اُن کی ٹیم نے صرف 60 سیکنڈوں میں فرسٹ جنریشن پکسل کو ہیک کیا۔ ٹیم کو اپنی اس کوشش کی وجہ سے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز کا انعام جیتا اور آخر میں ایڈوبی فلیش سمیت مختلف سافٹویئر سروسز میں گھسنے کے ذریعے مقابلے میں کل 5 لاکھ 20 ہزار ڈالرز جیتے۔

گوگلگوگل پکسل