کرپٹو کرنسی جاری کرنے والا پہلا ملک

مارشل جزائر نے اپنی کرنسی جاری کردی ہے جو دنیا کی پہلی قانونی کرپٹو کرنسی ہوگی، جو کسی آزاد ریاست کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

1100 جزائر پر مشتمل اس ملک کی پارلیمنٹ نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس نے Sovereign نامی نئی کرنسی کا اعلان کیا ہے جو ڈجیٹل کوائن کے طور پر تقسیم کی جائے گی اور اسی میں لین دین کیا جائے گا۔

مارشل جزائر جنوبی بحر الکاہل کی ایک آزاد مملکت ہے، جو ہوائی اور آسٹریلیا کے عین درمیان واقع ہے اور اِس وقت کرنسی کے طور پر امریکی ڈالر استعمال کرتی ہے۔ صدر جمہوریہ مارشل جزائر ڈاکٹر ہلڈا سی نے کہا کہ "یہ عوام کے لیے ایک تاریخی دن ہے کہ بالآخر ہم نے اپنی کرنسی جاری کردی ہے۔ یہ ہماری قومی آزادی کی جانب ایک اور قدم ہے۔”

سوورین (SOV) رواں سال جاری ہوگی جو مارشل جزائر کے ہر شہری کو مفت فراہم کی جائے گی۔ جس کے بعد حکومت جلد ہی عالمی سرمایہ کاروں کو بھی حصہ لینے کی اجازت دے گی۔

بٹ کوائن اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں اس کرپٹو کرنسی صارفین کو SOV بلاک چین کے ذریعے پہچانا جائے گا یعنی لین دین کے تمام معاملات بالکل کھلے اور شفاف ہوں گے۔ یعنی دیگر کرنسیوں میں جو بے نام رہ کر لین دین ہوتا ہے، وہ اس میں نہیں ہوگا۔

صدرکا کہنا ہے کہ اس سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدنی موسمی تبدیلی کی کوششوں، ماحول دوست توانائی، امریکی جوہری تجربات سے آج بھی متاثر ہونے والوں کی صحت اور تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔

کرپٹو کرنسی