ایلون مسک کا پرانا پاس ورڈ منظر عام پر

ایلون مسک کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ رواں سال وہ اپنی گاڑی کو خلاء میں بھی بھیج چکے ہیں بلکہ اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے راکٹوں کو خلاء سے واپس بھی لا چکے ہیں۔ یعنی اس وقت وہ امریکا کے سرکاری خلائی تحقیقاتی ادارے ‘ناسا’ کے مقابلے پر کھڑے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ کاروباری دنیا میں حریف ادارہ کسی کو پسند نہیں ہوتا لیکن 46 سالہ ایلون مسک کہتے ہیں کہ ناسا ہمارا بہترین شراکت دار رہا ہے۔ مجھے ناسا سے محبت ہے، اتنی زیادہ کا کبھی میرا پاس ورڈ ” ILoveNasa ” تھا۔

ناسا اسپیس ایکس کو راکٹ اور خلائی جہاز بنانے میں مدد دے چکا ہے اور ساتھ ہی امید رکھتا ہے کہ اسپیس ایکس جیسے ادارے کمرشل پرواز کے لیے سستے خلائی جہاز بنا سکیں گے تاکہ وہ اپنے خلاء بازوں کو کم لاگت پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیج سکے۔

نیا فیلکن 9 راکٹ گزشتہ جمعے کو لانچ کیا گیا تھا اور ایلون مسک کو امید ہے کہ یہ "تاریخ کا سب سے قابل بھروسا راکٹ بنے گا۔” اس راکٹ میں پانچ طاقتور انجن اور دیگر خصوصیات بھی ہیں جو اسے واپس زمین پر لانے میں مدد دیں گی۔ مسک کو یقین ہے کہ اس راکٹ کو بغیر کسی مرمت یا بحالی کے کم از کم 10 مرتبہ خلاء میں بھیجا جا سکتا ہے۔

اسپیس ایکسایلون مسکناسا