ایتھریم نے پہلی بار ایک ہزار ڈالرز کا سنگ میل عبور کرلیا

ایتھیریم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ مختلف ایکسچینجز پر 1 ہزار ڈالرز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ یہ اس کی بلند ترین سطح ہے اور کئی دن تک اضافے کا نتیجہ ہے۔ ایتھریم کی کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس وقت 100 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے۔ لیکن … یاد رکھیں کہ ایتھریم تمام کرپٹو کرنسیز کا صرف 13 فیصد ہے۔

2017ء کرپٹو کرنسیز کے لیے ایک غیر معمولی سال رہا، لیکن اہم ترین بات یہ ہے کہ اب متعدد ایسے ٹوکنز موجود ہیں جو کئی بلین ڈالرز کی مارکیٹ رکھتے ہیں۔ ابھی دسمبر کے وسط میں ایک ایتھر کی قیمت 700 سے 800 ڈالرز تھی لیکن صرف سات دن میں ایتھر کی تجارت میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

لیکن اس شاندار کارکردگی کے باوجود رپل (Ripple) مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے اعتبار سے دوسری سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بن گیا ہے۔ گزشتہ 30 دنوں میں اس کی قیمت میں 1300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس شاندار سفر کی وجہ سے ہی ایتھیریم رپل سے پیچھے رہ گیا۔

بٹ کوائن کا زور آہستہ آہستہ ٹوٹ رہا ہے لیکن یہ اب بھی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ہے۔ اس وقت زیر گردش تمام کرپٹو کرنسیز کا 32.5 فیصد بٹ کوائن پر مشتمل ہے۔

ایتھیریمکرپٹو کرنسی