گوگل اسسٹنٹ اب 30 زبانوں میں

گوگل اسسٹنٹ بہت جلد ایک کمانڈ کے ساتھ مختلف کام انجام دینے کے قابل ہو جائے گا، 30 سے زیادہ زبانیں بولے گا اور لوگوں کو ایک سے زیادہ زبانیں استعمال کرنے کی سہولت بھی دے گا۔ یہ خبر موبائل ورلڈ کانگریس سے صرف چند دن قبل آئی ہے جو سوموار سے بارسلونا، اسپین میں شروع ہونے والی ہے۔

گوگل کے نائب صدر برائے پروڈکٹ نک فوکس نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے کہ "اسسٹنٹ پہلے ہی آٹھ زبانوں میں دستیاب ہے، اور رواں سال کے اختتام تک یہ 30 سے زیادہ زبانوں میں ہوگا، یعنی دنیا بھر میں تمام اہل اینڈرائیڈ فونز کے 95 فیصد تک رسائی پائے گا۔”

حال ہی میں شامل کی گئی زبانوں میں ہندی بھی شامل ہے، جبکہ روسی بھی آنے ہی والی ہے۔ کئی زبانوں کی سپورٹ لوگوں یعنی گوگل اسسٹنٹ پر ایک سے زیادہ زبانیں بولنے کی سہولت بھی رواں سال آئے گی جس میں انگریزی، فرانسیسی اور جرمن سے آغاز ہوگا۔

کئی زبانوں کی سپورٹ ان صارفین کے لیے بہت مددگار ہوگی جو اپنے گھرپر ایک سے زیادہ زبانیں بولتے ہیں۔ یہ سہولت دے کر گوگل اپنی وائس کمپیوٹنگ سروسز کو بہتر بنانے میں بھی مدد دے گا کیونکہ وہ دنیا کے مختلف علاقوں میں لوگوں کے بولنے کے فطری انداز کو زیادہ بہتر انداز میں جان پائے گا۔

گوگلگوگل اسسٹنٹ