گوگل ‘فائنڈ مائی ڈیوائس’ میں نیا اضافہ

فون کھو جانا کسی بھی شخص کا ڈراؤنا ترین خواب ہے لیکن خوشی قسمتی سے ایسے ٹولز موجود ہیں جن سے آپ اپنے فون کا پتہ چلا سکتے ہیں کہ وہ کہاں پر ہے۔ اینڈرائیڈ پر گوگل آپ کو "Find My Device” نامی سہولت دیتا ہے لیکن اب اس ایک بہت اچھا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

فائنڈ مائی ڈیوائس کے نئے ورژن 2.2 میں گوگل آپ کی ڈیوائس کا IMEI نمبر بھی دکھا رہا ہے۔ یہ بہت ہی کارآمد چیز ہے کہ اگر آپ کا فون کھو جائے یا چوری ہو جائے تو آپ اس ایپ کے ذریعے اپنے فون کا IMEI نمبر بھی جان سکتے ہیں۔

اس معلومات تک رسائی بھی بالکل آسان ہے۔ تازہ ترین ورژن پر اپڈیٹ ہونے کے بعد آپ کو اینڈرائیڈ ڈیوائس مینیجر میں متعلقہ ڈیوائس کے آئیکون پر ٹیپ کرکے "i” کے انفو بٹن پر جانا ہوگا۔ تب آپ کے سامنے فوری معلومات آ جائے گی جس میں IMEI، "پہلی مرتبہ رجسٹرڈ” ہونے کی اور "آخری مرتبہ دیکھا گیا” کی تاریخ کے ساتھ ساتھ ماڈل نمبر بھی ہوگا۔

اینڈرائیڈگوگل