گوگل نے 2017ء میں صرف 39 لاکھ پکسل فونز فروخت کیے

اکتوبر 2016ء میں اپنے آغاز کے بعد صرف 16 ماہ میں گوگل کے پکسل فون دنیا بھر میں خود کو تسلیم کروا چکے ہیں، لیکن معاملہ فروخت کا ہو تو ان کی کارکردگی کچھ خاص نہیں۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گوگل نے 2017ء میں محض 39 لاکھ پکسل اور پکسل 2 فونز فروخت کیے۔ عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں جہاں سالانہ ڈیڑھ ارب یونٹس فروخت ہوئے ہیں، یہ ایک ہفتے میں ہونے والی آئی فون کی عام فروخت جتنی مالیت بھی نہیں۔

اس کے باوجود گوگل پکسل کی فروخت اس وقت درست سمت میں گامزن ہے۔ 2017ء میں اس کے فونز کی فروخت کی شرح دوگنی ہوئی اور حال ہی میں یہ بھی پتہ چلا کہ امریکی فون مارکیٹ میں گوگل کا حصہ 1 اعشاریہ 8 فیصد سے بڑھ کر 2 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

گوگل اب اسمارٹ فون اور ہارڈویئر کے حوالے سے مکمل طور پر سنجیدہ ہو چکا ہے۔ اس نے حال ہی میں ایچ ٹی سی کی اسمارٹ فون ڈیزائن ٹیم 1 اعشاریہ 1 بلین ڈالرز میں خریدی ہے اور اب مستقبل میں دنیا کے بہترین کیمرا فون کو مزید بہتر بنائے گا۔ 2018ء میں بھی اور اس سے بھی آگے!

گوگلگوگل پکسل