ہوائی جہازوں کا شور 70 فیصد تک کم کرنے کے تجربات

گو کہ ناسا کی تحقیق زیادہ تر تبھی خبروں میں آتی ہے جب وہ خلاؤں کی کھوج کے لیے کوئی جدّت پیش کرتا ہے لیکن درحقیقت وہ یہاں زمین پر بھی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے مدد کرتا ہے۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے نے حال ہی میں پروازوں کے چند تجربات کیے ہیں تاکہ ایسے نئے پرزوں کو آزمایا جا سکے جو جہازوں کی لینڈنگ کے وقت شور کو 70 فیصد تک کم کر سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہوگا کہ ہوائی اڈّوں کے اردگرد فضا میں خاموشی ہوگی بالخصوص ایئرپورٹ کے قریب رہنے والے افراد کو سکون کا سانس ملنا نصیب ہوگا۔

لینگلی، ورجینیا میں واقع ناسا کی تنصیب کے سائنس دانوں نے گلف اسٹریم III جیٹ طیارے پر اپنے نان-پروپلژن کمپونینٹ کا تجربہ کیا۔ ناسا نے ایسا ہموار اور لچکدار ڈیزائن تیار کیا ہے جو پروں اور فلیپس کے درمیان بننے والے خلا کو پر کرتا ہے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ یہ نئی ٹیکنالوجیاں کمرشل ہوائی جہازوں میں کب اور کس طرح نصب کی جائیں گی، لیکن ایسا نظر آتا ہے کہ یہ تحقیق عام انسانوں کی زندگیوں کو بہتر ضرور بنائے گی۔

ناسا