ہواوی کا پہلا 5جی اسمارٹ فون 2019ء میں آئے گا

ہواوی نے اپنی گلوبل اینالسٹ سمٹ 2018ء میں اگلے سال کے منصوبے ظاہر کردیے ہیں جن کے مطابق ہواوی پہلا5جی اسمارٹ فون بنائے گا جو 2019ء کی دوسری ششماہی میں جاری ہوگا۔

اجراء کے لیے جو وقت دیا گیا ہے اس سے لگتا ہے کہ ہواوی کا پہلا 5جی فون میٹ30 ہوگا کیونکہ رواں سال کے ماڈل کا نام میٹ 20 ہے۔

ہواوی کے 5جی فون کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں کمپنی کا اپنا بنایا ہوا 5جی موڈیم نصب ہوگا۔ ہواوی نے اپنا پہلا 5جی موڈیم موبائل ورلڈ کانگریس میں جاری کیا تھا جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ یہ 2.3 جی بی فی سیکنڈ کی بینڈوڈتھ صلاحیت رکھتا ہے۔ اتنی رفتار سے تو ظاہر ہے کہ یہ چپ سیٹ موبائل ہاٹ اسپاٹس اور سیلف ڈرائیونگ کاروں میں ہی نصب ہوگا، لیکن ہواوی فونز کے لیے بھی خاص 5جی موڈیم تیار کرنے میں لگا ہوا ہے۔

ہواوی کا کہنا ہے کہ 2025ء تک دنیا بھر میں 1.1 ارب 5جی کنکشن ہوں گے جبکہ 200 ملین 5جی سے کنیکٹ کاریں بھی ہوں گی۔ اس منظرنامے میں ہواوی کا 5جی فون لانا بہت ہی دلچسپ ہوگا۔

5جیہواوی