آئی فون کا ایک خوفناک فیچر، جو ہے بڑے کام کا

اگر آپ کو بتایا جائے کہ اگر آئی فون پر کئی بار غلط پاس ورڈ ڈالا جائے تو فون میں سب کچھ ڈیلیٹ ہو جائے گا تو شاید ایک لمحے کے لیے آپ کو یہ فیچر بہت بھیانک لگے لیکن ہم پھر بھی آپ کو یہی مشورہ دیں گے کہ یہ فیچر اپنے فون پر ضرور enable کریں۔

دراصل آپ کے آئی فون کی سیٹنگز میں ایک ایسا آپشن موجود ہے جو 10 مرتبہ غلط پاس کوڈ ڈالنے پر آپ کے فون کے تمام ڈیٹا کو صاف کر دیتا ہے۔ یہ آپشن زیادہ تر افراد کے فونز پر بند ہوتا ہے، یعنی اسے کھولنا پڑتا ہے، کیونکہ اگر کوئی آپ کے فون کو بارہا ان لاک کرنے کی کوشش کرے اور اس میں کئی بار ناکام ہو جائے تو خطرہ ہوگا کہ آپ بہت اہم ڈیٹا کھو دیں۔

لیکن اس فیچر کو مکمل طور پر سمجھنا ضروری ہے۔ پانچ مرتبہ کی ناکام کوشش کے بعد آئی او ایس پر اگلی کوشش کے لیے ایک منٹ کے بعد ہوتی ہے۔ اس دوران آپ صرف ایمرجنسی کال کر سکتے ہیں۔ چھٹی کوشش کے بعد یہ وقفہ 5 منٹ کا ہو جاتا ہے اور ساتویں کوشش کے بعد 15 منٹ۔ یہ وقفے 10 غلط کوششوں کے کل وقفے کو 3 گھنٹے تک پھیلا دیتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ حادثاتی طور پر آپ کا ڈیٹا ڈیلیٹ ہونے کا امکان نہیں ہے کیونکہ کوئی بچہ تو اتنا وقت لے کر 10 ناکام کوششیں نہیں کر سکتا۔ دوسری جانب اگر فون چوری ہو جائے، یا چھن جائے تو فون کے حساس ڈیٹا کی کسی برے ہاتھ تک پہنچنے سے بھی روکتا ہے۔

اس فیچر کو کھولنے کے لیے سیٹنگز میں جائیں اور یہاں Touch ID & Passcode میں جائیں۔ آپ کو پاس کوڈ ڈالنے کا کہا جائے گا اور پھر نیچے Erase Data کو کھول دیں۔

آئی فون