ایران میں کرپٹوکرنسی پر پابندی لگ گئی

ایران نے مرکزی بینک نے تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کو کرپٹو کرنسی خریدنے، بیچنے اور اس کی ترویج سے روک دیا ہے۔ یہ قدم اٹھانے کا مقصد ایرانی ریال کو مستحکم کرنا ہے، جو اس وقت بدترین زوال سے دوچار ہے۔ امریکی پابندیوں کی بحالی کے خطرے کے پیش نظر ایرانی معیشت میں بے یقینی کی کیفیت پائی جاتی ہے۔

یہ تازہ ترین پابندی ایران میں دسمبر میں اینٹی لانڈرنگ ایجنسی کی جانب سے لگائی گئی پابندی کی توسیع ہے۔ وجہ ہے کہ کہیں عوام ایرانی کرنسی بیچ کر کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری نہ کرنے لگیں، جس سے ملکی کرنسی کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ گو کہ بٹ کوائن جیسی کرنسیوں میں بھی اونچ نیچ بہت زیادہ ہے لیکن پھر بھی سرمایہ کار اسے ایرانی ریال سے زیادہ بہتر جانتے ہيں۔ یعنی لوگ اپنی ہی کرنسی کا استعمال کریں اور اس سے ریال کو استحکام ملے۔ دیکھتے ہيں یہ مصنوعی قدم ایرانی کرنسی کو کتنا مضبوط کرتا ہے؟

پابندیکرپٹو کرنسی