مائیکروسافٹ آف لائن ٹرانسلیشن، اب کسی بھی فون پر

مصنوعی ذہانت سے لیس مائیکروسافٹ ٹرانسلیٹر ترجمے کی زیادہ تر ایپس کی طرح اسی وقت جملے بنا سکتا ہے جب انٹرنیٹ کنکشن ہو۔ لیکن اگر آپ تعطیلات پر ہوں یا کسی ایسی جگہ پر کہ جہاں موبائل ڈیٹا دستیاب نہ ہو تو آپ کیا کریں گے؟ مائیکروسافٹ نے ٹرانسلیٹر کے لیے آف لائن لینگویج پیکس متعارف کروا کر اس مسئلے کو حل کردیا ہے۔ یہ اس وقت اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ایمیزن فائر ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے جو آف لائن رہتے ہوئے بھی مصنوعی ذہانت سے لیس ترجمہ پیش کرتی ہیں۔

یہ قدم نہ صرف زیادہ بہتر ترجمے پیش کرتا ہے بلکہ لینگویج پیکس کے حجم کو بھی نصف تک کم کرتا ہے۔ یہ فیچر ان چند اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر موجود تھا جو مصنوعی ذہانت سے لیس تھیں، لیکن مائیکروسافٹ نے اب ایسے الگورتھمز بنائے ہیں جن کی مدد سے یہ کسی بھی جدید فون پروسیسر پر کام کر سکتی ہے۔

مصنوعی ذہانت سے لیس آف لائن پیکس اب ٹرانسلیٹر کی "مقبول ترین” زبانوں میں دستیاب ہیں، جبکہ مزید زبانیں بھی آنے کے لیے تیار ہیں۔ ونڈوز ڈیوائس سپورٹ بھی آنے کے قریب ہے۔ بلاشبہ یہ مصنوعی ذہانت کا پہلا آف لائن استعمال نہیں ہے لیکن یہ ضرور اشارہ کرتی ہے کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔

مائیکروسافٹمشینی ترجمہمصنوعی ذہانت