موٹورولا نے اپنا سستا ترین موٹو موڈ پیش کردیا

موٹورولا نے اپنا نیا موٹو موڈ اسٹیریو اسپیکر پیش کردیا ہے جو 60 ڈالرز کی قیمت کے ساتھ سستا ترین اسپیکر موڈ ہے۔ اس کے باوجود یہ مہنگے موٹو موڈ اسپیکر جیسی خصوصیات رکھتا ہے جیسا کہ بلٹ اِن کک اسٹینڈ اور دوہرے 28 ایم ایم اسٹیریو اسپیکرز۔

موٹو موڈ موٹو زی فونز سے منسلک ہو جاتا ہے اور یہ چلنے کے لیے فون کی بیٹری پر انحصار کرتا ہے یعنی اس کا اپنا کوئی چارجنگ نظام نہیں ہے۔

یہ نیا موٹو موڈ اسپیکر موٹورولا کی عام مارکیٹ موڈز پر بڑھتی ہوئی توجہ کو ظاہر کرتا ہے جو پہلے گیم پیڈ جیسے مہنگے اور مخصوص موڈز پر نظریں جمائے ہوئے تھا لیکن ان کے مقابلے میں ایسے سستے موڈز کافی مقبول ہو سکتے ہيں اور ہو رہے ہیں۔ ممکن ہے کہ مستقبل قریب میں سستے اور کارآمد گیجٹس پیش کیے جائیں۔

موٹو موڈ اسٹیریو اسپیکر سیاہ، سرخ اور نیلے رنگ میں دستیاب ہے۔ امریکا میں تو ماہانہ اقساط کی صورت میں صرف 10 ڈالرز کی معمولی ادائیگی پر بھی اسے خریدا جا سکتا ہے۔

موٹو زی پلےموٹورولا