نئے آئی او ایس 12 کا بہترین فیچر نامعلوم ہوگا

جب سوموار کو WWDC 2018 میں ایپل نے اسٹیج سنبھالا تو سب سے اہم اعلان آئی او ایس 12 کا تھا۔ ایپل میک او ایس 10.14، دو نئے ٹی وی او ایس اور واچ او ایس اپڈیٹس کی رونمائی کرے گا، لیکن اگلا بڑا آئی او ایس اپڈیٹ ان سے کہیں زیادہ اہم ہے، کیونکہ آئی فون ہی ایپل کا اصل "کماؤ پوت” ہے۔

لیکن اگر سب کچھ ایپل کی توقعات کے مطابق رہا تو خزاں میں اجراء کے بعد ہو سکتا ہے کہ آئی او ایس 12 کے بہترین فیچرز اتنے معروف نہ ہوں۔ کیونکہ معلوم ہوا ہے کہ مقدار پر معیار کو ترجیح دیتے ہوئے ایپل آئی او ایس اور میک او ایس میں کم سے کم بگز چاہتا ہے، اور اس پر اتنا سنجیدہ ہے کہ اہم فیچرز کو اگلے سال تک مؤخر کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

آئی فون بنانے والے ادارے نے چند ممکنہ فیچرز کو مؤخر کیا ہے جن کے بارے میں امید تھی کہ سوموار کو پیش کیے جاتے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ میکس پر آئی او ایس ایپس چلانے کا منصوبہ اب آئی او ایس 13 تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس کا مطلب یہ نہیں کہ آئی او ایس 12، یا ایپل کے دیگر آپریٹنگ سسٹمز، میں کوئی نئے فیچرز نہیں ہوں گے لیکن معیار پر نظر کی وجہ سے ہو سکتا ہے یہ اتنے معمولی فیچرز ہوں کہ صارفین کی نظروں میں نہ آئیں۔

بہرحال، ہمیں انتظار کرنا ہوگا کہ بگز سے پاک آئی او ایس 12 کیسا ہوگا؟ یہ وسط ستمبر میں حتمی صورت اختیار کرے گا اور پھر بیٹا جاری ہوگا۔

آئی او ایسایپل