نوکیا 2 کے لیے اوریو اپڈیٹ آ گیا

ایچ ایم ڈی گلوبل نے اب اپنے اسمارٹ فون، نوکیا 2 کے لیے بھی اینڈرائیڈ 8.1 اوریو اپڈیٹ جاری کردیا ہے۔ اس وقت یہ اپڈیٹ ادارے کے نوکیا فونز بیٹا لیبس پروگرام کے ذریعے دستیاب ہوگا البتہ جلد ہی مستحکم اپڈیٹ جاری کردیا جائے گا۔

اس کا اعلان چیف پروڈکٹ آفیسر، ایچ ایم ڈی گلوبل نے ٹوئٹر پر کیا۔ نوکیا 2 میں پانچ انچ کا ایچ ڈی ریزولیوشن ڈسپلے ہے جبکہ کویلکوم کا اسنیپ ڈریگن 212 پروسیسر، 1 جی بی ریم اور ایڈرینو 304 جی پی یو بھی نصب ہیں۔ 8 جی بی کی انٹرنل اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 32 جی بی کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اینڈرائیڈ 7.1.1 نیوگیٹ چلانے والے نوکیا 2 کی سب سے خاص بات اس کی 4100 ملی ایمپیئر آور کی جاندار بیٹری ہے۔

نوکیا نے حال ہی میں اپنے نوکیا 7 پلس اور نوکیا 6 اسمارٹ فونز کو بھارت میں اینڈرائیڈ 8.1 اوریو اپڈیٹ دینا شروع کیے تھے۔ نوکیا 7 پلس کا اپڈیٹ 801 میگابائٹس سے بھی بڑھا ہے۔ یہ فون 6 انچ کی اسکرین کے ساتھ اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی کی انٹرنل اسٹوریج رکھتا ہے۔

ایچ ایم ڈی گلوبلاینڈرائیڈ اوریونوکیا 2نوکیا 6