نوکیا نیا X6 اینڈروئیڈ اسمارٹ فون متعارف کروا رہا ہے۔

نوکیا موبائلز بنانے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل ایک نیا نوکیا فون متعارف کروانے جا رہی ہے جسے نوکیا X6 کا نام دیا جائے گا۔ اس کا نام تو پرانے نوکیا X6 جیسا ہے لیکن اس کی خصوصیات بدرجہا بہتر اور جدید ہیں۔

ٹیکنالوجی بلاک ٹیک ریڈار کے مطابق نوکیا X6 کی لیک کردہ معلومات کے مطابق یہ فون نشان زد (نوئچ) ڈسپلے پر مشتمل ہو گا۔ نوکیا پہلی بار اپنے فون میں نوچ متعارف کروا رہا ہے۔ جب کہ اس کے ڈھلواں کنارے باریک اور تنگ بنائے گئے ہیں۔
خبر کے مطابق یہ فون ڈیزائن کے معاملے میں نوکیا 7 پلس سے ملتا جلتا ہے۔ جسے حال ہی میں منعقد ہونے والی موبائل کی عالمی کانگرس کے موقع پر متعارف کروایا گیا تھا۔ بالکل اسی طرح دہرے کیمرہ کا ماڈیول اور انگلیوں کا حساسیہ نصب ہے۔ جبکہ ایل ای ڈی فلیش کیمرہ کے نیچے منتقل کیا گیا ہے۔

فون کی دیگر لیک شدہ تفصیلات یہ ہیں۔

5.8 انچ ڈسپلے

19:9 کی مکمل پہلوی نسبت

اسنیپ ڈریگن 636 پراسیسر چپ (دو ماڈلز ہیں۔ نسبتاً سستے ماڈل میں میڈیا ٹیک ہیلیو P 60 چپ استعمال کی گئی ہے)

6 جی بی ریم عارضی میموری (کم قیمت ماڈل میں 4 جی بی میموری)

اینڈرائڈ اوریو 8.1 آپریٹنگ نظام (متوقع)

نوکیا X6 اسمارٹ فون 27 اپریل کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ جبکہ پاکستان میں اس کی متوقع قیمت 30000 تک ہو سکتی ہے۔