لاہور میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں اوپو کا F7 سیلفی ایکسپرٹ فون متعارف

سیلفی لینے کا کریز دنیا بھر کے اسمارٹ فون شائقین میں جنون کی حد تک پایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں پاکستانی بھی کسی سے کم نہیں۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیلفی ایکسپرٹ کہلائی جانے والی اسمارٹ فون کمپنی اوپو نے اپنے جدید سیلفی ایکسپرٹ اسمارٹ فون اوپو F7 کو ایک رنگا رنگ تقریب کے ذریعے متعارف کروایا ہے۔

20 اپریل 2018 کو لاہور میں منعقد ہونے والی اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پاکستان کے شوبز اور کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والے نامور ستاروں نے بھی شرکت کی۔ اور شائقین کے ساتھ سیلفیاں لے کر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ ان نامور ستاروں میں عمران عباس، منیب بٹ، ایمن خان، اقراء عزیز اور علیزے گبول سمیت پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔

تقریب کے دوران نامور فوٹوگرافر حسیب صدیقی کی جانب سے اوپو ایف 7 کے ذریعے کی گئی فوٹوگرافی کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔ جبکہ تقریب میں شریک نامور شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اس کی تشہیر کی۔

موبائل کی خصوصیات پر نظر ڈالی جائے تو اوپو کا یہ جدید F7 اسمارٹ فون سپر مکمل اسکرین، کثیر مہم (ملٹی ٹاسکنگ) اور مصنوعی ذہانت جیسی خوبیوں سے لیس ہے۔

فون میں نصب 25 میگا پکسل کا فرنٹ (ثانوی) کیمرہ اعلی متحرک حد یعنی High Dynamic Range HDR پر مشتمل ہے۔ جس کی مدد سے کم روشنی میں لی گئی تصاویر بھی میعار میں کسی ڈیجیٹل کیمرہ سے کم نہیں۔ اس کے علاوہ اس میں تصاویر کی خوبصورتی کے لیے مصنوعی ذہانت کا خوبصورتی ورژن 2.0 استعمال کیا گیا ہے۔ جس کی مدد سے لی گئی تصاویر میں چہرہ نا صرف کم عمر نظر آتا ہے بلکہ زیادہ روشن حسین اور جاذب نظر بھی دکھائی دیتا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ سیلفی کے شوقین افراد کے لیے یہ فون ایک نعمتِ غیر مترقبہ سے کم نہیں۔

اوپو F7 کی دیگر ہارڈوئیر خصوصیات درج ذیل ہیں۔

  • 6.23 انچ کی سپر فل اسکرین
  • فل ہائی ڈیفینیشن 2280×1080 کی ریزولیوشن کے ساتھ
  • 19:9 کی بہترین پہلوی نسبت
  • 64 جی بی اندرونی اسٹوریج (خاص ایڈیشن میں 128 جی بی) اضافی کارڈ سلاٹ کے ساتھ
  • 4 جی بی عارضی میموری (خاص ایڈیشن میں 6 جی بی)
  • 16 میگا پکسل عقبی کیمرہ
  • 25 میگا پکسل کا سیلفی ایکسپرٹ ثانوی کیمرہ
  • لیتھیم آئن کی قابل علحیدگی 3400 ایم اے ایچ بیٹری

درجہ بالا خوبیوں کے ساتھ اوپو کا F7 اسمارٹ فون 21 اپریل سے پاکستان بھر میں 39,899 روپے کی اعلان کردہ قیمت میں دستیاب ہو گا۔ جبکہ خاص ایڈیشن کی قیمت 49,899 روپے رکھی گئی ہے۔