اوپو نےF7 یوتھ اسمارٹ فون متعارف کرادیا

لاہور، 1 جون، 2018۔ دنیا بھر میں نوجوانوں میں مقبول سمارٹ فون برانڈ اوپو نے آج اپنا F7یوتھ اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔ یہ اسمارٹ فون خوبصورتی سے تیار کیا گیا ہے جس میں ٹیکنالوجی کی مہارت، جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی 2.0 ٹیکنالوجی کے ساتھ سوپر فل اسکرین بھی موجود ہے۔ یہ دو حیران کن رنگوں سن رائز ریڈ اور ڈائمنڈ بلیک میں دستیاب ہے اور یہ ملک بھر کے تمام ریٹیل اسٹورز پر 31 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے کہا، "ہم اپنی بنیادی آرٹیفیشل انٹیلی جنس 2.0 ٹیکنالوجی اور سوپر فل اسکرین کے ساتھ اوپو F7یوتھ متعارف کرانے پر انتہائی خوش ہیں۔ اپنے بہترین ٹیم ورک اور بامہارت انٹیلی جنس کی شمولیت کے ساتھ اوپو پہلے سے بہتر تبدیلی کے لئے کوشاں ہے اور ہمیشہ اپنے صارفین کی ٹیکنالوجی ضروریات پوری کرتا ہے۔ ہم اوپو F7یوتھ ایڈیشن کے ساتھ آپ کو خوبصورت دکھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں جو ایسے پہلے کبھی نہ تھا۔”

اوپو اس بات کو سمجھتا ہے کہ نوجوان ایسے رجحانات کی جانب متوجہ ہوتے ہیں جس میں وہ الگ سے نظر آئیں کیونکہ وہ اپنی زندگی میں نمایاں نظر آنا چاہتے ہیں۔ بیوٹی ٹیکنالوجی سے آراستہ اوپو کا F7ماڈل نوجوان صارفین میں پہلے سے ہی مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ اسی طرح F7یوتھ میں بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس 2.0 بیوٹی ٹیکنالوجی شامل ہے۔ یہ ہر شخص کے منفرد چہرے کی خصوصیات کے مطابق پرسنل بیوٹی آرٹسٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں آپ کی تصاویر بالکل اسی طرح نظر آئیں گے جس طرح آپ حقیقت میں ہیں۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی چہرے کے 296 مقامات کی شناخت کرتا ہے اور چہرے کو مختلف حصوں میں تقسیم کردیتا ہے جس سے خوبصورتی میں پہلے سے زیادہ بہتری آجاتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ کے نمایاں فیچرز زیادہ حقیقت پسندانہ اور قدرتی انداز سے نظر آتے ہیں۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس 2.0 ٹیکنالوجی سیلفی تصویر میں عمر، صنف، جلد کی رنگت اور جلد کی قسم کا تجزیہ کرتا ہے اور مختلف گروپس کی خصوصیات کے مطابق متعدد بیوٹی آپشنز مہیا کرتا ہے۔ جب کوئی نوجوان شخص سیلفی لیتا ہے تو اوپو کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس 2.0 مہارت سے اسکے چہرے کے فیچرز بشمول داڑھی اور بھنوں کو بھی خوبصورتی سے بناتا ہے۔ یہ فیچر گروپ سیلفیز کے لئے بہترین طور پر کارآمد ہے جو کئی چہروں میں بہترین انداز سے خوبصورت بنانے میں معاون ہے اور ہر شخص کے چہرے کی خوبصورتی کے مطابق کام کرتا ہے۔ اس لئے اب ہر کوئی اپنے منفرد انداز سے نظر آسکتا ہے۔

اوپو کا F7یوتھ فوٹو ایڈیٹنگ اور سوشل میڈیا شیئرنگ کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ اس میں مختلف دلچسپ فنکشنز ہیں جس کی وجہ سے نوجوان مختلف اقسام کی سیلفی تصاویر لے سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر F7یوتھ میں اسکے اپنا اے آر اسٹکر فنکشن ہیں اور یہ کسی بھی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کئے بغیر فوری طور پر دستیاب ہے۔ اسی دوران اسٹکرز میں فرنٹ اور بیک سے فوٹو گرافی کے ساتھ ویڈیو ریکارڈنگ کی سہولت بھی حاصل ہے جس کی بدولت نوجوان فوٹوگرافی سے انتہائی باسہولت اور تفریح سے مزین فوٹوگرافی سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

اوپو F7یوتھ میں پوسٹ ایڈیڈنگ کے لئے ذہین انداز سے سیکھنے والے فیچرز ہیں جو آپ کو تفصیلی، ذاتی اور ہر شخص اور ہر وقت کی مناسبت سے مطلوبہ بیوٹی اسکیم فراہم کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس البم نہ صرف مقام اور تصویر میں موجود مرکزی چیز کی اسمارٹ کٹیگریزیشن کرتی ہے بلکہ یہ ہمیں دلانے کے لئے خودکار طور پر فوٹو البمز تیار کرتا ہے۔

نوجوان افراد تخلیقی اور خودمختار رہنا پسند کرتے ہیں لیکن اب مارکیٹ میں بیشتر ایسے اسمارٹ فون کی بھرمار ہیں جو دھاتی باڈیز اور ہلکے پینلز پر مشتمل ہیں۔ تقریبا تمام اسمارٹ فونز دیکھنے میں ایک سے نظر آتے ہیں۔ F7یوتھ کے ساتھ اوپو نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عام سے نظر آنے والے یکسان ڈیزائن سے آگے بڑھے گا اور 3Dمیں ہیرے جیسا ڈیزائن لائے گا جو نوجوانوں میں امتیازی خصوصیات کا حامل ہے۔

F7یوتھ کا بیک کور 12 سطحی نانو میٹر اسکیل آپٹیکل کوٹنگ کمپوزٹ مٹیریل کو استعمال کرتا ہے اور اسے احتیاط سے تیار اور پالش کیا جاتا ہے جس سے اسکے بیک پر خوبصورت دھاتی لسٹر اور چمک آتی ہے۔

سال 2018 میں موبائل فونز میں ناچ اسکرین انتہائی اہمیت اختیار کرگئی ہے لیکن اوپو اپنے نوجوان صارفین کے لئے کچھ تکلیف دہ حقائق سامنے لایا ہے۔ جب وہ گیم کھیلنے میں مصروف ہوتے ہیں تو سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے اپنے دوستوں کو میسج کا جواب دینے کے لئے وہ سائن آؤٹ کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ یا پھر جب وہ باہمی طور پر گیم کھیلنے میں مگن ہوتے ہیں تو ایک فون کال آنے سے انکی جیت کا خواب چکنا چور ہوجاتا ہے۔

F7یوتھ اسمارٹ فون میں فل اسکرین ملٹی ٹاسکنگ کے ساتھ اب سوپر فل اسکرین ہے جو نوجوان صارفین کو مزید باسہولت بڑی اسکرین کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ فل اسکرین ملٹی ٹاسکنگ فیچر کے ساتھ صارفین روانی کے ساتھ گیم کھیل سکتے ہیں اور اسکے ساتھ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز یا فون کال کا جواب بھی دے سکتے ہیں۔ اسکی 6 انچ کی فل ایچ ڈی اسکرین میں انتہائی ہائی اسکرین ریشو 84.8 فیصد ہے جو نہ صرف ویڈیوز اور گیمز میں بہتر منظرکشی فراہم کرتا ہے بلکہ وہ انتہائی روانی سے استعمال کی سہولت سے بھی آراستہ ہے۔

جب موبائل فون کی کارکردگی کی بات آتی ہے تو نوجوانوں کو تین اہم مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ سسٹم اٹک جاتا ہے، بیٹری تیزی سے خرچ ہوتی ہے اور ناکافی میموری کا سامنا ہوتا ہے۔ F7یوتھ کی تیاری میں بالکل انہی تین مسائل کو سامنے رکھا گیا ہے۔ اسکی پروسیسنگ اسپیڈ دنیا کے پہلے 12 این ایم اے آئی سی پی یو کے ساتھ پہلے سے زیادہ تیز رفتار ہے۔ اس میں 4GBریم،64GBروم میموری اور 3410 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ہے جسے 15 گھنٹے تک مسلسل استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ زیادہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے نوجوان صارفین کی اسٹوریج اور دیر تک چلانے کی ضروریات پوری کرتی ہے۔

اس فون کے استعمال کو مزید آرام دہ بنانے کے لئے کلر او ایس 5.0 یو آئی کو مکمل طور پر تبدیل کیا گیا ہے اور اسے پہلے سے زیادہ فعال بنایا گیا ہے چاہے اسکا تعلق مجموعی طور پر کلرز سے ہو ، بیک گراؤنڈ سے ہو یا فونٹ ڈیزائن سے ہو۔

مجموعی طور پر اس سسٹم میں بہترین انداز سے اضافہ لایا گیا ہے۔ یہ صرف خوبصورتی تک محدود نہیں ہے بلکہ کلر او ایس میں سیکورٹی کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ اس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا فیس ان لاک فنکشن بہتر سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے چہرے کے 128 مقامات کی بالکل درستی سے نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پاس ورڈ کے ذریعے محفوظ سیف بکس میں اپنی اہم اور خفیہ فائلز رکھی جاسکتی ہیں اور لوگوں کی نظروں سے منتخب ایپلی کیشنز کو بھی مخفی رکھا جاسکتا ہے جبکہ یہ پہلے سے بہتر سیکورٹی کے ساتھ خودمختدار ایپلی کیشنز سے آپ کی ذاتی معلومات کی حفاظت کرتا ہے۔